جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

چیرمین پی سی بی نے بلآخر ایک اچھی خبر سُنا دی

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت محمد حفیظ کا اسی ماہ جبکہ سعید اجمل  کا آئندہ ماہ باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، اس کے علاوہ ان کے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنے والے ثقلین مشتاق اور محمد اکرم نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ابھی باضابطہ بائیو میکنکس کے لئے تیار نہیں لیکن اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کے لئے تیار ہیں، اس لئے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اگلے ماہ کرایا جائے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی ، وہ میگا ایونٹ کے بعد بھی ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلئیرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…