پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

کرشمہ کپور نے سابق شوہر سنجے کپور کی 31 ہزار کروڑ روپے کی ملکیت سے اپنا حصہ مانگ لیا

datetime 30  جولائی  2025 |

)کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔والدہ رانی کپور نے الزام لگایا تھا کہ ان سے بیٹے کی موت کے سوگ کے دوران زبردستی بند کمروں میں کچھ دستاویزات پر دستخط کروائے گئے تھے۔

رانی کپور نے کمپنی بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سرندر کپور کی وصیت کے مطابق گروپ کی اصل وارث ہیں۔اس خط میں سنجے کی والدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انھوں نے اپنی بہو سمیت کسی کو بھی خاندانی وراثت کی نمائندگی کا اختیار نہیں دیا۔تاہم کمپنی نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں رانی کپور کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2019 سے شیئر ہولڈر نہیں رہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ AGM قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوئی اور ان کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یاد رہے کہ رانی کپور نے نہ صرف کمپنی کی قیادت بلکہ اپنے بیٹے کی موت پر بھی سوال اٹھائے تھے اور متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ دستاویزات کے مطابق، سنجے کپور RK فیملی ٹرسٹ کے واحد بینیفیشری تھے، جو Aureus Investments کا اہم حصہ دار ہے۔اس بنیاد پر سنجے کی دوسری اہلیہ پریا سچدیو کپور کا بورڈ میں تقرر قانونی طور پر مضبوط ہے جب تک کہ کوئی ٹرسٹ سے متعلق قانونی چیلنج سامنے نہ آئے۔واضح رہے کہ معروف بزنس مین سنجے کپور کی کرشمہ کپور سے شادی 2003 میں ہوئی تھی جو 2016 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان ہیں۔طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے کرشمہ کے گھر ممبئی آتے رہتے تھے۔بعد ازاں سنجے کپور نے ماڈل اور کاروباری خاتون پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، اور 2018 میں ان کے ہاں ایک بیٹے اذاریاس کی پیدائش ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…