جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حمیرا اصغرکیس میں اہم پیشرفت، فلیٹ سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

datetime 30  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں تفتیشی عمل نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ جیو نیوز نے واقعے سے متعلق حاصل کیے گئے شواہد کی فارنزک رپورٹ حاصل کر لی ہے جس میں چند اہم نکات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے مجموعی طور پر چھ مختلف نمونے اکٹھے کیے گئے۔ ان میں سے پانچ نمونے فلیٹ میں موجود پیالوں سے حاصل کیے گئے، جب کہ چھٹا سیمپل کچن میں موجود نمک کا تھا۔ تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیالوں میں پایا جانے والا سفوف سمندری نمک تھا، جو کہ بدبو کو دور کرنے اور کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم باورچی خانے میں موجود نمک پیالوں والے نمک سے مختلف نوعیت کا نکلا۔تحقیقات سے وابستہ افسران کا کہنا ہے کہ ان نتائج کی بنیاد پر کیس میں مزید پیش رفت کی امید ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب کرایہ نہ ادا کیے جانے پر مکان مالک عدالت سے رجوع کر چکا تھا۔ عدالتی حکم پر بیلف جب فلیٹ پر پہنچا اور دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا گیا تو اندر سے حمیرا کی بہت حد تک سڑ چکی لاش برآمد ہوئی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، لاش گلنے سڑنے کے آخری مرحلے پر تھی، جس سے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ کی موت کو کم از کم آٹھ ماہ ہو چکے ہیں۔تفتیشی ٹیم کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حمیرا اصغر شدید مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ انہوں نے آخری بار ستمبر 2024 میں کسی کمرشل پروجیکٹ پر کام کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں وہ اب بھی کچھ افراد سے پیشہ ورانہ رابطے میں تھیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…