جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

کینسر کی سب سے عام قسم تیزی سے پھیلنے کی اہم وجہ دریافت

datetime 30  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور ان میں پھیپھڑوں کا سرطان سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی اقسام میں شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں عالمی سطح پر رپورٹ ہونے والے کینسر کیسز میں سے 12.4 فیصد صرف پھیپھڑوں کے کینسر کے تھے۔

یہ مرض نہ صرف عام ہے بلکہ اموات کی شرح کے اعتبار سے بھی خطرناک ترین کینسر تصور کیا جاتا ہے۔ صرف 2022 میں کینسر سے ہونے والی کل اموات میں 18.7 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے واقع ہوئیں۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی اس مرض کا سب سے بڑا سبب ہے، تاہم حالیہ سائنسی تحقیق نے ایک اور اہم خطرے کی نشاندہی کی ہے۔

فاسٹ فوڈ کا شوق بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

طبی جریدے Thorax میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ اور الٹرا پراسیس اشیاء کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں کے سرطان کے امکانات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

تحقیق میں 1 لاکھ سے زائد بالغ افراد کی خوراک اور صحت کا جائزہ تقریباً 12 برس تک لیا گیا۔ اس دوران 1706 افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔

مطالعے میں جن غذاؤں کو خطرے کا باعث پایا گیا، ان میں شامل ہیں:
برگر، پیزا، آئس کریم، تلی ہوئی اشیاء، بیکری آئٹمز (کیک، پیسٹری)، ڈبل روٹی، انسٹنٹ نوڈلز، مارجرین، سافٹ ڈرنکس، میٹھے جوسز، اور ناشتے کے سیریل وغیرہ۔

الٹرا پراسیس غذائیں کیوں نقصان دہ ہیں؟

ان اشیاء کو تیاری کے دوران متعدد بار کیمیکل پراسیسنگ سے گزارا جاتا ہے، اور ان میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزاء کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر اور غذائیت کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں دل کے امراض، کینسر اور دیگر دائمی بیماریوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق، ان اشیاء کا باقاعدہ استعمال نہ صرف پھیپھڑوں کے سرطان بلکہ اس کی مختلف اقسام کے امکانات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

مزید تحقیق کی ضرورت

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ نتائج حتمی نہیں کہلائے جا سکتے، اور ان کی مزید تحقیق اور تصدیق درکار ہے۔

تاہم موجودہ شواہد اس جانب ضرور اشارہ کرتے ہیں کہ الٹرا پراسیسڈ فوڈ کا استعمال کم کرنا عوامی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…