ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعید اجمل نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سعید اجمل ایک نجی ٹی وی چینل کے مباحثے میں شریک تھے جہاں پاکستان کا سابق مایہ نازلیگ سپنر عبدالقادر نے سعید اجمل کو ورلڈ کپ ٹیم کو جوائن کرنے کی درخواست کی۔ سابق کپتان عبدالقادر نے کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو سعید اجمل کی اشد ضرورت ہے۔ اگر سعید اجمل آنکھیں بند کرکے بھی باﺅلنگ کروائے تو وہ ٹیم کے ساتھ اس وقت موجود باﺅلرز سے بہت اچھی باﺅلنگ کر وا سکتا ہے۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اگر سعید اجمل ٹیم کے ساتھ ہوتے تو وہ کبھی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رنز کے انبار نہ لگانے دیتے۔ سعید اجمل کو چاہیے کہ وہ آج ہی ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کر دیں، پوری قوم ان کا ساتھ دے گی جس پر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے تیار ہوں ۔یاد رہے کہ سعید اجمل نے ورلڈ کپ سے قبل اپنا باولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں شر کت کیلئے پوری طرح تیار نہیں ابھی انہیں بہت پریکٹس کی ضرورت ہے مگر قومی ٹیم کی دو میچز میں ہارنے کے بعد سعید اجمل نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔عبدالقادر نے سعید اجمل کو مشورہ دیا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے‘ آپ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آمادی کا اظہار کریں جس پر سعید اجمل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر تیار ہیں اگر ٹیم مینجمنٹ چاہے تو میں ابھی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…