جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹیم میں میچ جتوانے والے کھلاڑی نہیں، رمیز راجہ

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں میچ جتوانے والے کھلاڑی نہیں ہیں اور ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی مشکل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو جیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہو اور اب اگلے مرحلے تک رسائی کے لئے پاکستانی ٹیم کو اچھے رن ریٹ کے علاوہ مخالف ٹیموں کے خلاف بڑے فرق سے جیت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بولنگ بے جان ہے، ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیئے گئے جب کہ جنید خان بھی ان فٹ ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے جس کے باعث بولنگ اٹیک بری طرح متاثر ہوا۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے مسائل بھی قومی ٹیم کو گھیرے ہوئے ہیں، ٹیم میں شامل سینئر بلے باز شدید ذہنی دباو¿ کا شکار ہیں اور اب ٹیم میں کوئی میچ جتوانے والا کھلاڑی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کو بطور اوپنر کھلائے جانے کا قدم ٹیم میں جگہ بنانے کے طور پر اٹھایا گیا اور ٹیم انتظامیہ کے ذہن میں شاید یہ بات تھی کہ یونس خان کو اوپنر کے طور پر کھلا کر بہتر کامبینیشن تیار کیا جاسکتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…