نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان کوبھاری کرنسی اور بھارتی دوست نے پھنسایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جواء خانے میں پاکستانی چیف سلیکٹر کے پاس 15ہزارڈالرزکے لگ بھگ کرنسی موجود تھی جبکہ بھارت کی متنازعہ اورغیرقانونی لیگ آئی سی ایل کے ایک بھارتی آفیشل بھی ا±ن کے ہمراہ موجود تھے۔معین خان جواءخانے سے باہر آکرنامعلوم افراد کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ چیف سلیکٹرمعین خان جواءخانے جانے کی پاداش میں ہنگامی طور وطن واپسی کی راہ لے چکے ہیں جنہیں بچانے کیلئے پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سرگرم ہوچکے ہیں مگر جواءخانے میں ا±ن کے ساتھ بھاری کرنسی اوربھارتی دوست کی موجودگی نے ا±ن کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق جواءخانے میں معین خان کے پاس 15ہزارڈالرزکے لگ بھگ کرنسی موجود تھی جبکہ بھارت کی متنازعہ اورغیرقانونی لیگ آئی سی ایل کے ایک بھارتی آفیشل بھی ا±ن کے ہمراہ موجود تھے۔قومی ٹیم کے منیجر نویداکرم چیمہ نے بورڈکو ارسال کی گئی اس واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ چونکہ معین خان ہر وقت ٹیم کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں اس لئے ا±ن کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ممکن نہیں تھا۔