بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میری ریٹائرمنٹ کی ٹوئیٹ جعلی ہے، یونس

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(نیوز ڈیسک)آو¿ٹ آف فارم سینئر بلے باز یونس خان نےورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔منگل کو یونس کے مبینہ آفیشل ٹوئٹرد اکاو¿نٹ سے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے سبکدوش ہو جائیں گےاور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔تاہم، یونس کا اصرار ہے کہ ان کا کوئی ذاتی ٹوئیٹر اکاو¿نٹ نہیں۔’میرا کوئی ٹوئیٹر اکاو¿نٹ نہیں اور میرے ریٹائر ہونے کی کہانی جعلی ہے’۔انہوں نے گفتگو میں کہا’میں اپنی بیٹنگ فارم کیلئے محنت کر رہا ہوں اور ابھی تک میں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچا نہیں ‘۔ورلڈ کپ میں انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچوں میں بالترتیب چھ اور صفر رن بنانے پر سینئر بلے باز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ دورے کے بعد سے اب تک 37 سالہ یونس آٹھ میچوں میں صرف 78 رنز ہی بٹور سکے ہیں۔یونس نے 263 ون ڈے میچوں میں 7203 رنز بنا رکھے ہیں۔گزشتہ سال یو ا ے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سینچری بنانے کے بعد ہی یونس کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے انہیں یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ڈبل سینچری سمیت 468 رنز بنائے تھے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…