ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

یونس سے ریٹارمنٹ کی ‘بھیک’ مانگتا ہوں، رمیز

datetime 25  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان کے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے قیاس آرائی زوروں پر ہے۔آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر جاری ورلڈ کپ میں یونس خان کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستان میں ان کے مداحوں اور سابق کھلاڑیوں نے انہیں ٹیم پر بوجھ سمجنا شروع کردیا ہے۔37 سالہ یونس خان کی ورلڈ کپ میں جگہ ناممکن سمجھی جارہی تھی تاہم ان کی جانب سے گذشتہ دسمبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری اسکور کرنے اور ان کی جانب سے 250 سے زائد ایک روزہ میچوں میں کھیل کے تجربے نے ان کو ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنادیا۔سابق کپتان اب تک ورلڈ کپ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں جہاں وہ ہندوستان کے خلاف صرف چھ جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔پاکستانی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان رمیز راجہ نے منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ‘یونس میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑتا ہوں۔ آپ کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے شکریہ لیکن پلیز اس ون ڈے ٹیم کو چھوڑدیں۔’پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے گذشتہ دونوں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر بھی مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے یونس خان کو ٹیم سے دستبردار ہوجانے کا مشورہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں یونس کو مینجمنٹ سے کہنا چاہیے کہ انہیں ریسٹ کروایا جائے۔ ہماری فیلڈنگ بھی مذاق بن کر رہ گئی ہے لیکن ہمیں جیت کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔’دوسری جانب سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی یونس کی ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا تھا۔جاوید میانداد بھی ان ناقدین میں سے ایک ہیں جنھوں نے یونس خان سے ایک روزہ میچ کی اوپنگ کروانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔میانداد نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ویب سائٹ پر ایک کالم میں لکھا تھا کہ یونس خان کو بحیثیت اوپنر کھلانے کے پیچھے ‘راکٹ سائنس’ سمجھ سے بالاتر ہے۔سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی مستقل اوپنر نہیں ہے تو اس کو نئی بال کیخلاف مشکل کا سامنا کنرنا پڑتا ہے اور اگر وہ فارم میں نہیں تو اس مشکل میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…