ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

اجمل انگلش کاونٹی ووسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپن گیند باز سعید اجمل نے انگلش کاو¿نٹی ووسٹرشائر کے ساتھ تیسری مرتبہ معاہدہ کرلیا۔37 سالہ کرکٹر کا ایکشن حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کلیئر کیا گیا تھا تاہم وہ پہلے ہی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوچکے تھے جس کے باعث پاکستانی ٹیم ان کے بغیر ہی عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے۔اجمل کا انگلش کاو¿نٹی کے ساتھ یہ تیسرا سیزن ہوگا۔ اس سے قبل بھی وہ ووسٹرشائر کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔اجمل نے کلب کے لیے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ کلب کے ساتھ تیسرا سیزن کھیلنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ایکشن کی وجہ سے حالیہ عرصہ ان کے کریئر کا مشکل دور تھا تاہم مجھے پتہ تھا کہ میں ان مراحل سے نکل پاو¿ں گا اور مجھے نہ صرف پاکستان کی سپورٹ ملی بلکہ ووسٹرشائر نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووسٹرشائر نے اس مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ میں اس احسان کا بدلہ ضرور چکاو¿ں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…