جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

تازہ دم پاکستان کرکٹ ٹیم کی برسبین میں پہلی بھرپور پریکٹس،سخت ٹریننگ

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز برسبین شہر میں واقع ایلن بورڈر فیلڈ میں پریکٹس کی۔کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچنے کے بعد یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی پریکٹس تھی۔پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر تمام کھلاڑی تازہ دم دکھائی دے رہے تھے۔پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر تمام کھلاڑی تازہ دم دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی۔ پاکستانی منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو میڈیا سے بات چیت سے روک رکھا ہے۔ اس بارے میں جب منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھیں۔پاکستانی ٹیم بدھ کے روز بھی ایلن بورڈر فیلڈ میں پریکٹس کرے گی جو کوئنز لینڈ کرکٹ کا مرکز ہے۔ اس میدان سے متصل نیشنل کرکٹ سینٹر واقع ہے جہاں تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرکٹ اکیڈمی اور بائیو مکینک لیبارٹری بھی موجود ہے جہاں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا ٹیسٹ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا اور ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑی پورا دن میٹنگز میں مصروف رہے تھے جس کا مقصد ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا بتایا گیا تھا۔اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے کپتان کوچ اور منیجر کے علاوہ چیف سلیکٹر معین خان سے بھی فون پر بات کی تھی۔ شہریارخان نے منیجمنٹ سے کہا ہے کہ اگلے میچ میں آو¿ٹ آف فارم کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے اور درست سلیکشن کیا جائے۔پاکستانی ٹیم کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف برسبین کے وولن گابا میں کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…