منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ٹیم کو اگلا میچ جیتنا ہوگا ورنہ واپسی کے لئے تیار رہے

datetime 24  فروری‬‮  2015 |

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو اگلا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا ورنہ وہ واپسی کی فلائٹ کے لیے تیار رہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ میچ اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے، ٹیم کو ان لوگوں کے جذبات کے بارے میں سوچنا چاہیے جو میدان میں اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لئے آتے ہیں اور ملک میں ٹی وی پر انہیں دیکھتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 5 ریگولر بولرز کے ساتھ نہ کھیلنا حیران کن ہے اور یہی وجہ ہے کہ بولنگ میں قومی کرکٹ ٹیم انتہائی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

سابق فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ بولر کی جگہ اضافی بیٹسمین کھلا کر بھی پاکستانی ٹیم ہدف عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جو کہ بیٹنگ لائن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے لہٰذا اس حکمت عملی کو فوراً تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ناصر جمشید کو ان کی جگہ کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ ان کے مقابلے میں ڈومیسٹک میچز میں دوسرے بیٹسمینوں نے اچھی پرفارمنس دی تھی اور جو بلے بازانگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کچھ بھی نہ کرسکا اسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم الیون کا حصہ بنانا تعجب خیز ہے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…