اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے منتخب کی گئی ٹیم کی سلیکشن اور قسمت دونوں ہی خراب ہیں، جس طرح کی کارکردگی ٹیم نے دکھائی ہے ان پر کم سے کم 10 سال کے لیے پابندی عائد کی جانی چاہیے اور نئے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے، آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم منہ چھپا کر وطن واپس آئے گی،یہ ٹیم کسی حیثیت سے بھی ایک شہر میں نہیں اتر سکتی ہے ‘۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس کارکردگی پر ٹیم کا انڈوں پر گو نواز گولکھ کر استقبال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم میں بلائنڈ کرکڑز کو شامل کیا جاتا تو بھی ایک رن پر چار آو¿ٹ نہ ہوتے۔ جتنے اخراجات ٹیم پر کیے گئے اگر یہ ملکی مسائل پر کیے جاتے تو اتنا افسوس نہ ہوتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی شفارش پر شامل کیے جاتے ہیں جن کو ہم ہیرو بنا کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو جسے پسند آتا ہے اسے چیئرمین بنا دیا جاتا ہے۔
عوام کارکردگی پر ٹیم کا انڈوں پر گو نواز گولکھ کر استقبال کریں،شیخ رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مون سون کی آمد، ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی



















































