ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مجھے نکالنے کا منصوبہ پہلے سے تیار تھا ،حفیظ

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  پنڈلی کی تکلیف کے باعث ورلڈ کپ 2015سے باہر ہونیوالے پاکستان ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نکالنے کیلئے پہلے ہی منصوبہ بندی کرلی گئی تھی پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری انجری 2ہفتوں میں ٹھیک ہونی تھی لیکن ٹور کمیٹی نے مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کردیا تھا ان کے بقول مینجمنٹ نے مجھے بتایا کہ آپ کو ورلڈ کپ سے نکالا جارہا ہے اور ہم متبادل کھلاڑی کو بلو ارہے ہیں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ یہ سوچ سمجھ کر قبول کیا کہ یہ پاکستان کے حق میں بہتر ہوگا مینجمنٹ نے جو بھی فیصلہ کیا سوچ سمجھ کر کیا ہوگا نامور آل راؤنڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے 4سال سے ذہنی اور جسمانی طور پر تیاری کی میگا ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے انہوں نے مزید کہاکہ میرے اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کسی بھی قسم کا تناؤ یا تنازع نہیں ہمیشہ پاکستان ٹیم کے مفاد کو مد نظر رکھا ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کے حوالے سے پرامید ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…