جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی کفیل نے اپنے گھر میں موجود غیر ملکی خادمہ کےْ خلاف لگائے گئے تمام الزامات اسکے اسلام قبول کرنے کے بعد واپس لے لئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی گھریلو خادمہ کترینہ مالک کے خلاف سماجی
رابطے کی ویب سائیٹ پر مہم چلانے اور اسکے گھر سے نقدی چوری کرنے کے الزام میں قید کاٹ رہی تھی۔ کترینہ نامی اس خاتون نے جیل انتظامیہ سے کہا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے جس کے بعد جیل حکام نے اس کے کفیل سے رابطہ کر کے آگاہ کیا تو کفیلنے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر اسے معاف کر دیا ۔جس کے بعد خادمہ نے باقاعدہ اسلام قبول کر لیا۔ نو مسلم خادمہ نے کہا کہ اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ اس کے کفیل کا مثبت رویہ ہے کیونکہ متعدد با ر غلطیاں کرنے پر بھی کفیل اسے معاف کرتا رہا خادمہ نے اعتراف کیا کہ کفیل سمیت اس کے گھر والوں کو بدنام کرنے کے لئے اسنے کوئی کسر نہیں چھوڑی تاہم انہوں نے جوابا اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا۔