منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جائیداد تم لے لو‘ ماں باپ مجھے دے دو

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک نوجوان تھا اس نے اپنے والدین کی بڑی خدمت کی۔ بھائیوں سے کہا کہ جائیداد کا حصہ میں آپ کے سپرد کرتا ہوں‘ والدین کی خدمت آپ میرے سپرد کر دیں سودا کر لیا‘ چنانچہ اس نے ماں باپ کی خوب خدمت کی‘ ماں باپ فوت ہو گئے اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس سے کہتا ہے کہ فلاں پتھر کے نیچے سو دینار ملیں گے کیونکہ تو نے ماں باپ کی بڑی خدمت کی ہے پوچھا اس میں برکت ہو گی؟

کہا برکت نہیں ہو گی‘ نوجوان نے کہا میں نہیں لوں گا۔ صبح اٹھا بیوی کو بتایا‘ بیوی نے کہا بیشک نہ لینا لیکن جا کے دیکھو تو سہی پڑے ہوئے بھی ہیں یا نہیں پڑے ہوئے۔ اس نے کہا جب لینے نہیں تو میں جا کر دیکھتا بھی نہیں۔ دوسری رات پھر خواب آیا کہ دس دینار فلاں پتھر کے نیچے پڑے ہیں ابھی موقع ہے لے لو‘ تہاری خدمت کے بدلے مل رہے ہیں‘ پوچھا برکت ہو گی؟ کہاں کہ برکت تو نہیں ہوگی‘ نوجوان کہنے لگا مجھے نہیں چاہئے‘ تیسری رات پھر خواب آیا کہ فلاں پتھر کے نیچے ایک دینار پڑا ہے اب جا کر لے لو‘ اب موقع ہے پوچھا برکت ہو گی؟ کہاں ہاں برکت ہوگی‘ وہ صبح اٹھا اس پتھر کے نیچے سے جا کر دینار اٹھا کر لے آیا‘ گھر آتے ہوئے خیال آیا کیوں نہ آج میں گھر میں پکانے کیلئے اچھی چیز لے جاؤں اس نے مچھلی خریدی جب گھر آیا اور اس کی بیوی نے مچھلی کو کاٹا تو اس مچھلی کے پیٹ سے ایک ایسا موتی نکلا جس کو بیچا تو ان کی زندگی کا پورا خرچہ نکل آیا یہ برکت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ انسان کو وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ایک نوجوان تھا اس نے اپنے والدین کی بڑی خدمت کی۔ بھائیوں سے کہا کہ جائیداد کا حصہ میں آپ کے سپرد کرتا ہوں‘ والدین کی خدمت آپ میرے سپرد کر دیں سودا کر لیا‘

چنانچہ اس نے ماں باپ کی خوب خدمت کی‘ ماں باپ فوت ہو گئے اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس سے کہتا ہے کہ فلاں پتھر کے نیچے سو دینار ملیں گے کیونکہ تو نے ماں باپ کی بڑی خدمت کی ہے پوچھا اس میں برکت ہو گی؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…