بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ماجرا سمجھ گئے

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہہ ایک مرتبہ فاقوں کی وجہ سے بھوک کی شدت سے تنگ آ کر رستے میں بیٹھ گئے. لیکن خودداری کی وجہ سے کسی سے بھی سوال نہ کیا اتنے میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ کا ادھر سے گزر ہوا حضرت ابو ہریرہ نے اس خیال سے ان سے بات کی کہ شاید وہ کھانے کاکہہ دیں

لیکن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہہ نے بات کا جواب دیا اور اپنے گھر کی طرف چلے گئے کچھ دیر بعدحضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہہ گزرے تو حضرت ابو ہریرہ نے ان سے بھی کوئی بات کی اور وہ بھی ان کی بات کا جواب دے کر گھر تشریف لے گئے اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور حضرت ابو ہریرہ کا چہرہ دیکھ کر ماجرا سمجھ گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ساتھ گھر لے آئے ، گھر میں کہیں سے دودھ کا پیالہ ہدیہ آیا ہوا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ سے فرمایا کہ جاؤ اصحاب صفہ کو بلا لاؤ حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ میرے دل میں خیال آیا کہ ایک پیالہ دودھ ہے تو اسے کون کون پی لے گا اور میرے حصے میں تو کچھ بھی نہیں آئے گا کیونکہ اصحاب صفہ مہمان ہونگے تو پہلے انکو ہی پلایاجائے گا لیکن بھوک پر حکم مقدم تھا چنانچہ اصحاب صفہ کو بلا لائے اللہ کے نبی نے حضرت ابو ہریرہ کو حکم دیا کہ سب کو دودھ پلاؤ حضرت ابو ہریرہ نے باری باری سب کو دودھ پلایا اور سب نے سیر ہوکر پیا جب سب لوگ پی چکے تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالے پر ہاتھ رکھا اور مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ابو ہریرہ اب تو میں اور تم ہی باقی ہیں بیٹھو اور پیو ،

حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے خوب دودھ پیا اللہ کے نبی نے فرمایا کہ اور پیو میں نے اور پیا اللہ کے نبی نے فرمایا کہ اور پیو میں نے اور پیا اور یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا میں نے کہا کہ اللہ کے نبی بس اب گنجائش نہیں رہی میں نے سیر ہوکر پی لیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بسمہ اللہ پڑھی اور باقی دودھ پی لیا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کی برکت تھی کہ ایک پیالہ اتنے لوگوں کو کافی آگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…