جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

   کوکا کولا کمپنی کا مالک کہتا ہے کہ

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوکا کولا کمپنی کے مالک برائن ڈائی سن نے کام اور نوکری کی اہمیت بتائی۔ اس نے بولا کہ یہ سمجھو کہ تم ایک گیم کھیل رہے ہو۔ تمہارے پاس ایک وقت میں پانچ گیندیں ہیں۔ ان میں ایک تمہاری نوکری ہے، دوسری فیملی، تیسری تمہارے دوست یار، چوتھی تمہاری روح اور پانچویں تمہاری صحت ہے۔ تم ایک وقت میں کسی جوکر کی مانند ان سب کو اچھال رہے ہو۔ یاد رکھو کہ ان میں سے صرف تمہاری نوکری ایک ایسی گیند ہے۔

جو ربر کی بنی ہے اور کسی بھی وقت گر بھی پڑے تو نیچے باؤنس کر کے واپس اوپر آجائے گی۔ لیکن اس کے علاوہ باقی چاروں گیندیں ایسی ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی نیچے گر جائے تو یا تو اس پر نشان رہ جائیں گے یا مکمل طور پر کرچی کرچی ہو جائیں گی۔باقی چاروں گیندیں کانچ کی ہیں۔ اب تمہیں خیال رکھ کر ان سب کو ہوا میں اچھالتے رہنا ہے۔اس کی اس بات کا مطلب یہ تھا کہ اپنی روح، صحت، فیملی اور دوستوں کو کسی صورت کھونا نہیں چاہیے۔ جب ہم ان میں سے کسی کو بھی نظر انداز کرتے ہیں تو وہ زندگی بھر کا نقصان ہوتا ہے۔ اگر صحت کو نظر انداز کرنے لگیں تو وہ اتنی خراب ہو جاتی ہے کہ بندہ پکا پکا بیمار رہنے لگتا ہے اور صحت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اسی طرح اگر انسان اپنی روح کی پیاس بجھانا بند کر دے تو وہ خالی ہو جاتی ہے اور اس کی ویرانی بھی کبھی دوبارہ دور نہیں کی جا سکتی۔ انسان کی روح کھوکھلی ہو جاتی ہے۔ انسان اگر اپنے دوستوں یاروں کو کم وقت دے تو وہ اس بات کو یاد رکھتے ہیں اور ان کے دل پر نقش ہو جاتا ہے کہ کسی وقت یہ ہماری امیدوں پر پورا نہیں اترا تھا۔ اس طرح اوپر اوپر سے تو تعلقات ٹھیک رہتے ہیں لیکن دلوں میں فاصلے آجاتے ہیں۔ اگر انسان اپنی فیملی کو نظر انداز کرے تو ان کو آپ کے بغیر زندگی گزارنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور وہ آپ سے کوئی امید نہیں رکھتے۔ ایسے میں انسان کی ایسی تلخ یادیں بن جاتی ہیں جو ساری زندگی اس کے دل کے ذخم بن کر اس کو ستاتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…