بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

خوش رہنا ہے تو چند عادات بدل ڈالیے

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

خوش رہنا انسان کے اپنے بس میں ہوتا ہے۔ اور واقعی یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ ہم اپنی چند چھوٹی چھوٹی عادات بدل کر ایک خوش باش زندگی گزار سکتے ہیں- لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی عادات پر غور کرنے کو تیار ہی نہیں- اگر آپ خوش باش افراد کی زندگی کا جائزہ لیں تو آپ کو ان کی کئی عادات مشترک نظر آئیں- آج ہم انہی عادات کا ذکر کریں گےاگر آپ بھی خوش باش افراد کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پھر ان عادات کو اپنانے کی کوشش کریں

چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہوں

 

increase-your-happiness
چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہونا سیکھنا چاہیے اور بڑی بڑی خوشیوں کی تلاش ترک کردیجیے- آپ کے اردگرد لاتعداد ایسے چھوٹی چھوٹی چیزیں اور موقع موجود ہوتے ہیں جن پر آپ خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں- اس لیے خاص مواقعوں کے پیچھے مت بھاگیے وہ خود چل کر آپ کے پاس آئیں گے-

کچھ وقت گھر سے باہر گزاریں

Roland-Family-by-Red-Phoenix-Photography-5-of-26
تمام کاموں سے فراغت سے حاصل کرنے کے بعد چند منٹ صرف اور صرف اپنی ذات کے لیے نکالیے- 20 منٹ آپ گھر سے باہر چہل قدمی کیجیے اور پھر ملنے والے سکون پر ایک نظر ڈالیے- تھوڑی دیر گھر سے باہر رہنا خوشی میں اضافے کا سبب بنے گا- آپ اسے ورزش بھی قرار دے سکتے ہیں-

 

پوری نیند لیجیے

Man comfortably sleeping in his bed

ماہرین کے نزدیک حد سے زیادہ سونا بھی خطرناک ہے اور حد سے کم سونا بھی نقصان دہ- اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ 8 گھنٹے کی نیند مکمل کریں- مکمل آرام نہ کرنے کے باعث جہاں ایک طرف آپ کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں وہیں دوسری جانب آپ کے مزاج میں چڑچڑا پن اور اکتاہٹ بھی در آتی ہے-

 

ورزش کیجیے

14569520-Handsome-man-at-the-gym-lifting-weights--Stock-Photo-fitness
اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو دن میں صرف چند منٹ ورزش پر ضرور صرف کیجیے- ماہرین کے مطابق صرف 7 منٹ کی جسمانی ورزش آپ کو پرسکون بناسکتی ہے- ورزش لازمی طور پر خوش رہنے والے افراد کی روٹین کا حصہ ہوتی ہے-

 

اپنی غذا کا خیال رکھیں

vegetarianism_vegitarian_healthyfood_diet_6
ماہرین کے مطابق خوش رہنے کے لئے انسان کو اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے- تھوڑا کھائیں لیکن اچھا کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں- جب آپ صحت مند ہوں گے تو آپ خود کو اندر سے پرسکون محسوس کریں گے- اور یہی سکون کا احساس آپ کے رویے کو خوشگوار بنانے میں آپ کی مدد کرے گا-

 

اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں

shutterstock_FAMILY
چند لمحات اپنے والدین بہن بھائیوں یا پھر بچوں کے ساتھ گزاریں- خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے یہ اوقات نہ صرف آپ کو خوش باش بنائیں گے بلکہ یوں آپ کے خاندان سے تعلقات میں مضبوطی کا سبب بھی بنیں گے-

 

دوستوں کے وقت گزاریں

Best-Friends-Outside-How-to-Spend-Your-Spring-Break
اگر آپ دن بھر کی تھکان دور کرنا چاہتے ہیں اور سکون حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ کے کچھ وقت اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ گزاریں- آپ کی یہ صرف چند منٹوں کی ملاقات آپ میں نمایاں مثبت تبدیلی لائے گی اور یہی تبدیلی آپ کے موڈ کو خوشگوار بنائے گی-

 

اپنی زندگی کا موازنہ

48086_17
اپنی زندگی کا موازنہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہر شخص مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ میں کوئی ایسی خوبی موجود ہو جو دوسروں میں نہ ہو- آپ اپنے اہداف مقرر کیجیے اور ان کو حاصل کرنے کے بارے میں سوچیے-



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…