منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پروفیسر اور کسان

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرتبہ ایک پروفیسر اور کسان ایک ساتھ ریلوے سے سفر کررہے تھے۔ سفر کی بوریت دورکرنے کیلئے اورکچھ رقم اینٹھنے کیلئے پروفیسر نے کسان سے کہاکہ چلو ہم ایک کھیل کھیلتے ہیں۔

ہم دونوں ایک دوسرے سے سوال پوچھیں گے۔ جس کو سوال کا جواب معلوم نہ ہوگا۔(وہ سو روپیہ دے گا۔ )پروفیسر کو یقین تھا کہ یہ بیچارہ کسان میرے مقابلے میں کیاجانتاہوگا۔کسان نے کہاٹھیک ہے لیکن میری گزارش ہے کہ آپ پروفیسر ہیں۔بہت کچھ جانتے ہیں میں غریب کسان ہوں اگر آپ کو کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا تو آپ سو روپے دیں گے اور اگر مجھے کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوا تو میں پچاس روپے دوں گا۔پروفیسر نے منظورکرلیا۔ پہلا سوال کسان نے کیاکہ وہ کون سی چیز ہے جو زمین پر چلتی ہے تو دوٹانگ پر۔ اورہوا میں اڑتی ہے تو اس کے تین پیر ہوجاتے ہیں۔ پروفیسر نے بہت سوچا اوراس کے بعد خاموشی سے ایک سو روپیہ کسان کی طرف بڑھادیا اور کہا کہ مجھے جواب نہیں آتاکسان نے سو روپیہ لے کر رکھ لیا ،پروفیسر نے کہا کہ اب تم تو جواب بتاؤکسان نے پچاس روپے پروفیسر کی طرف بڑھادیئے اور کہا کہ اس سوال کا جواب مجھے بھی نہیں آتا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…