جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حقیقت

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بچے نے اک استاد کو اپنے گھر ایک مضمون پڑھانے کے لئے مقرر کیا. استاد نے اسے اک ٹاپک سمجھایا اور کہا کہ آج شام میں گھر آکر اس کا ٹیسٹ لوں گا اس کی پریکٹس کر کے ٹیسٹ تیار کرلینا۔استاد جب شام کو بچے کے گھر گئے تو دیکھا کہ گلی میں قالین بچھا ہوا تھا جس پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں اسے ڈھانپے ہوئے تھیں۔گلی کے دونوں طرف کے تما م گھروں کی دیواروں پر ہر رنگ کی بتیاں جل رہی تھیں.

اورگلی کے اوپر رنگ برنگی جھنڈیوں کی چادر تنی ہوئی تھی۔ آخرتک استاد جب گلی میں سے گزر کر بچے کے گھر کے دوازے پر پہنچے تو ان پر چھت سے پھولوں کی بارش برسائی گئی.اور فضا “مرحبا یااستاذ” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔گھر کے دروازے پر بچے نے استاد کا پرتپاک استقبال کیا اور استاد کے ہاتھوں کو جھک کر ادب سے چوما اور انھیں آنکھوں پر لگایا۔ استادنے پوچھا کہ “بیٹا یہ سب کیا ہے؟ تو بچے نے جواب دیا کہ،استاد محترم مجھے آپ سے والہانہ پیار، محبت، عقیدت اورعشق ہے آپ آج میرے گھر تشریف لائے ہیں تو یہ سارا انتظام آپ کی آمد کی خوشی میں آپ کے استقبال کے لئے میں نے کیا ہے.تاکہ آپ مجھ سے راضی اور خوش ہوجائیں۔استاد نے فرمایا کہ “اچھا بیٹا یہ بتاؤ کہ تم نے وہ ٹیسٹ تیار کیا ہے جس مقصد کے لئے میں یہاں آیا ہوں.؟” تو بچے نے جواب دیا کہ “استاد محترم دراصل میں آپ کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف رہا تھا اس لئے میں وہ ٹیسٹ تیار نھیں کر سکا.” تو استاد نے فرمایا کہ ،بیٹا جس مقصد کے لئے میں یہاں آیا ہوں اور جس کام سے میں نے تم سے راضی اور خوش ہونا تھا وہ تو یہ ٹیسٹ تھا جو تم نے تیار ہی نھیں کیا. اور جس کام کے کرنے کے لئے میں نے ایک مرتبہ بھی آپ کو نھیں کہا تھا

آپ نے اس کام میں اپنا قیمتی وقت اور پیسہ لگا کر مجھے خوش کرنے کا کیسے سوچ لیا.؟جس کام کے کرنے کا میں نے کہا ہی نھیں تھا اس کام سے بھلا میں خوش کیسے ہو سکتا ہوں.؟ اور جس کام سے میں نے خوش ہونا تھا وہ آپ نے کیا ھی نھیں. آپ کے خلوص اور جذبے پر مجھے کوئی شک نھیں بیٹا لیکن اس جذبے کی تکمیل اس راستے سے کبھی نھیں ہو سکتی جو آپ کو

پسند ہوبلکہ صرف اسی طریقے سے ہو سکتی ہے جو مجھے پسند ہے۔بس یہی حقیقت ہمارے اپنے نبی سے عشق و محبت کی میرے بھائیو! جس کا بخار ہمیں صرف ربیع الاول میں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…