پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ وقت جب پاک فضائیہ کے شاہین اسرائیل پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فضائیہ کی تاریخ جنگی کارناموں سے بھری پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ تابناک ماضی رکھنے والی پاک فضائیہ پاکستان دشمنوں کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔ پاک فضائیہ کی مہارت اور قابلیت کے گواہ ایوب خان کی ڈائری کے وہ اوراق ہیں جو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری کی گواہی آج بھی دے رہے ہیں۔یہ عرب اسرائیل جنگ کے دن تھے ،پاک فضائیہ کے

پائلٹوں کو عربوں کی مدد کیلئے بھیجا جا چکا تھا، جنگ زوروں پر تھی، جنگ کی خبریں موصول ہونا شروع ہو چکی تھیں۔ ایوب خان کی 1967میں لکھی گئی ڈائری میں دس جون کی ایک تحریر میں درج ہے کہ ’’عمان سے خبر آئی ہے کہ اردنی فضائیہ کو فراہم کئے گئے ہمارے دو پائلٹ بخیریت ہیں۔ان میں سے ایک نے دشمن کا ایک طیارہ مارگرایا اور دوسرے کو نقصان پہنچایا جبکہ دوسرے پائلٹ نے شاہ حسین کے محل پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ پر راکٹ فائر کیے۔ ہم نے اپنے متعدد پائلٹ اردن بھیجے ہیں لیکن وہ جدہ میں رکے ہوئے ہیں کیونکہ اردن جانے کی فضائی سہولت معطل ہے۔ اردن نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں اب پائلٹ نہیں چاہییں کیونکہ ان کی پوری فضائیہ ختم ہوگئی ہے۔ بارہ جون 1967کو ایوب خان ڈائری میں لکھتے ہیں کہ ’’عمان سے آنے والی تازہ اطلاعات کے مطابق ہمارے ایک پائلٹ اعظم نے تین اسرائیلی طیارے تباہ کیے اور ایک کو نقصان پہنچایا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ وہی پائلٹ ہے جس نے پینسٹھ کی لڑائی میں دو بھارتی طیارے تباہ کیے اور اسے ستارۂ جرات سے نوازا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…