بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

علی رضی اللہ عنہ سے سوال

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بزم کے اندر علی رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا۔ کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کونسے جانور انڈے دیتے ہیں؟ علیؓ نے جواب دیا کہ جن کے کان اندر ہیں وہ انڈے دیتے ہیں اور جن کے کان باھر ہیں وہ بچے دیتے ہیں۔ وہ آدمی جواب سن کر بیٹھا تو

ایک دوسرا آدمی کھڑا ہو گیا۔اور یہی سوال دھرایا۔ کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کونسے جانور انڈے دیتے ہیں؟ اب سائل بدلا تو علی رضی اللہ عنہ نے بھی خیرات بدلی۔چونکہ علیؓ کبھی بھی سائل کو پرانی خیرات نہیں دیتا ۔اس لیے علیؓ کا جواب بھی بدلا۔  علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا -سن جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ہیں وہ بچے دیتے ہیں اور جو اپنے بچوں کو غذا ( دانہ ) کھلا تے ہیں وہ انڈے دیتے ہیں۔ دوسرا آدمی جواب سن کر بیٹھا تو ایک تیسرا آدمی کھڑا ہو گیا۔ اور یہی سوال دھرایا۔ کون سے جانور بچے دیتے ہیں اور کونسے جانور انڈے دیتے ہیں؟ علی رضی اللہ عنہ مسکراۓ اور کہا تیرے لیے بھی نیا جواب ہے۔  سن جو اپنی غذا کو چبا کر کھاتے ہیں وہ بچے دیتے ہیں اور جو اپنی غذا کو صرف نگلتے ہیں وہ انڈے دیتے ہیں۔ مجمع پر حیرانی چھائی اور ہر کوئی خاموش ہو گیا۔ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا سنو خاموش کیوں ہو گۓ ہو،اگر اب بھی کسی کی تسلی نہیں ہو رہی تو سوال کرو،میں ابوطالب کا بیٹا علی تمہیں قیامت تک دعوت دیتا ہوں تم یہی سوال دہراتے رہو میں ہر دفعہ تمہیں نیا جواب دیتا رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…