جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

شیطان کی تین نصیحتیں

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرتبہ شیطان نے حضرت سیدناموسیٰ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں سفارشی بنایا کہ وہ اس کی توبہ قبول فرما لے،.حضرت سیدنا موسیٰ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سفارش کی تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:”

اے موسیٰ (علیہ الصلوٰۃ والسلام)! اگر یہ آدم(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کی قبر کو سجدہ کر لے تو میں اس کی توبہ قبول کر لوں گا۔”.حضرت سیدنا موسیٰ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے شیطان کویہ بات بتائی تو اس پر مردود شیطان نے غصہ کی حالت میں کہا: ”جب میں نے ان کی زندگی میں انہیں سجدہ نہیں کیا تو ان کے وصال کے بعد انہیں سجدہ کیسے کر سکتا ہوں؟ بہرحال آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام)کی سفارش کا مجھ پر حق ہے، تین وقتوں میں مجھے یادرکھئے گا ،میں آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کو ان کے معاملہ میں ہلاکت میں نہ ڈالوں گا:.(۱)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام)غضب ناک ہوں تو مجھے یاد رکھیں کیونکہ میں آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے جسم میں خون کی طرح رواں ہوں.(۲)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کسی لشکر کا سامنا کریں تو مجھے یاد رکھيں کیونکہ ایسے وقت میں آدمی کواس کے بیوی بچے اور گھر والے یاد دلاتا ہوں تا کہ وہ وہاں سے بھاگ جائے اور.(۳)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کسی اجنبی عورت کے پاس بیٹھیں تو مجھے یاد رکھيں کیونکہ ایسے وقت میں مَیں اس کی طرف آپ کا اور آپ کی طرف اس کا قاصد ہوتا ہوں۔”.(فیض القدیر،حرف الھمزہ،الحدیث: ۲۹۱۸،ج۳،ص۱۶۶،)ذہن میں رہے پچھلی امتوں میں سجدہِ تعظیمی جائز تھا۔ سجدہ دو قسم کا ہوتا ہے ایک سجدہ تعظیمی اور دوسرا سجدہ بندگی ، سجدہ بندگی صر ف اللہ عزوجل کے لئے جائز ہے اللہ کے سوا کسی اور کوسجدہ بندگی کرنا شرک ہے اور سجدہ تعظیمی پچھلی شریعتوں میں جائز تھا

جیسا حضرت یوسف علیہ السلام کو حضرت یعقوب علیہ السلام ان کی زوجہ اور ان کے بھائیوں نے سجدہ کیا لیکن ہماری شریعت میں حرام ہے ۔ جیسے فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا تھا۔ یہ بھی سجدہ تعظیمی تھا، جو خدا کے حکم سے ملائکہ نے کیا اور سجدہ تعظیمی پہلی شریعتوں میں جائز تھا ہماری شریعت میں جائز نہیں۔اور سجدہ عبادت پہلی شریعتوں میں بھی خدا کے سوا کسی اور کے لئے جائز نہیں تھا۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ قَبْرکو بھی سجدہ تعظیمی کرناحرام ہے’

گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اگر عبادت کی نیِّت ہو توکفر ہے۔ بندہ ایمان سے فارغ ہوجائے گا۔ یہ واقعہ پچھلی امتوں کا ہے۔ اس لئے خدا نے شیطان کو سجدہِ تعظیمی کرنے کا حکم دیا۔نبی اکرم شافع امت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جب شیطان زمین پر اترا تو اس نے عرض کی ،” یارب عزوجل! میرا ایک گھر بنا دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :”تیرا گھر حمام ہے۔” اس نے پھر عرض کی ”میرے لئے ایک بیٹھک بنا دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :”بازار تیری بیٹھک ہے۔” اس نے پھر عرض کی،” میرا ایک منادی بنا دے۔”

تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :”مزامیر (یعنی ڈھول باجے )تیرے منادی ہیں۔” اس نے پھر عرض کی ” میرے لئے کھانا مقرر کر دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :”جس چیز پرمیرا نام نہ لیا جائے وہ تیرا کھانا ہے۔” اس نے پھر عرض کی ”میرے لئے کوئی قرآن بنا دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :” (بُرے) اَشعار تیرا قرآن ہیں۔” اس نے پھر عرض کی ”میری حدیث بنا دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :”جھوٹ تیری حدیث ہے۔” اس نے پھر عرض کی ”میرے لئے شکاری جال بنا دے۔” تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا :” عورتیں تیراجال ہیں۔”
(تخریج احادیث الاحیاء، باب ۲۶۲۲،ج۶،ص۲۷۱)

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…