بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

نغف، یاجوج ماجوج کو ہلاک کرنے والا کیڑا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی یاجوج ماجوج کا کھل جانا بھی ہےجو کہ احادیث سے ثابت ہے، یہ قوم دنیا بھر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دے گی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک نیک بندے ذوالقرنین بادشاہ کے ذریعے اس قوم کا سدباب کیا جس نے لوگوں کو ان کی قتل و غارت گری سے بچانے کیلئے دھات کی ایک دیوار قائم کر دی تھی جس کے باعث یاجوج ماجوج کے

حملوں سے لوگ محفوظ ہو گئے تھے۔قرب قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی یاجوج ماجوج کا اس دیوار کو ڈھا کر دنیا میں وارد ہونا بھی ہے۔ یاجوج ماجوج جب دنیا پر حملہ آور ہونگے تو زمین کا کوئی ایسا حصہ نہ ہوگا جہاں ان کی کارستانیاں اور مظالم نہ ہونگے۔اس وقت ان کی تعداد انسانیت کے مقابلے میں 1:10کے تناسب سے ہوگی یعنی ایک آدمی کے مقابلے میں 10یاجوج ماجوج ہونگے۔ یاجوج ماجوج حضرت امام مہدیؑ اور حضرت عیسیٰؑ کے نزول کے بعد قتل دجال کے بعد خروج کرینگے اور دنیا کو قتل و غارت گری سے بھر دیں گے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰؑ کو حکم دینگے کہ وہ مسلمانوں کو لے کر کوہ طور پر چلے جائیں ۔ کچھ دیگر لوگ بھی اپنے آپ کو محفوظ مقامات تک محدود کر لیں گے اور باقی دنیا کی آبادی کو یہ قتل کر دینگے جبکہ زمین کے آبی ذخائر کو چاٹ جائیں گے۔حضورﷺ کی حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق اللہ تعالیٰ یاجوج ماجوج کو کھول دینگے اور وہ زمین پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دینگے، وہ ہر اونچائی سے پھسلتے ہوئے نظر آئیں گے، وہ جب بحیرہ قبریہ سے گزریں گے تو اس کا سارا پانی چاٹ لیں گے، اس بحیرہ سے جب یاجوج ماجوج کا آخری گروہ گزرے گا تو وہ دیکھے گا کہ وہاں پانی ختم ہو چکا ہے تو وہ بحیرہ قبریہ کی نم مٹی دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ یہاں کبھی

پانی ہوا کرتا تھا۔لاکھوں انسانوں کو قتل کرنے کے بعد ان کا بیت المقدس کی جانب ہو گا اور یہ بیت المقدس کے قریب جبل الخمر پر چڑھ جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے زمین والوں کو قتل کر دیا ہے آئو اب آسمان والوں کی خبر لیں، یہ کہہ کر وہ تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے اور وہ تیر خون آلود ہو کر ان کی طرف واپس آئیں گے، اور یہ چیز ان کی آزمائش کیلئے ہو گی تاکہ وہ یہ

سمجھیں کہ ہم نے آسمان والوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔ اس وحشی قوم سے انسانوں کو کیسے ملے گی ظاہر سی بات ہے کہ ان کا مقابلہ کرنا انسانوں کے بس کی بات نہ ہو گی۔اس بات کی تصدیق حضور اکرمﷺ کی ایک حدیث پاک سے ہوتی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ اور مسلمان مل کر اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعائیں کرینگے کہ وہ انہیں اس آفت سے نجات دے

اور اللہ تعالیٰ ان کی یہ دعا قبول فرمائے گا اور یاجوج ماجوج پر ایک کیڑا مسلط کردینگے جو ان کے جسموں میں داخل ہو جائے گااور جس کی وجہ سے وہ سب کے سب ہلاک ہو جائیں گے پھر زمین پر ایک بالشت جگہ بھی ان کی لاشوں سے خالی نہیں ہو گی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سا کیڑا ہے جو یاجوج اور ماجوج پر مسلط کر دیا جائے گااور اس کا جواب بھی ہمیں فرمان نبویؐ

میں ہی ملتا ہے ۔ آپ ؐ کی حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ یاجوج ماجوج پر نغف نامی کیڑا بھیجے گا ۔‘‘اس کیڑے کو انگریزی زبان میںmyiasisکہا جاتا ہے جو زندہ اجسام سے غذا حاصل کر کے خود زندہ رہتا ہے،یہ مال مویشیوں کیلئے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے جو کہ پورے پورے باڑے نگل جاتا ہے۔صرف آسٹریلیا میں اس کیڑے کی وجہ سے 170ملین ڈالر کا

نقصان سالانہ شمار کیا گیا ہے۔مختلف ممالک میں اس کیڑے کی انسانوں کو بھی لگنے کی اطلاعات رپورٹ ہوئی ہیں جن کے مطابق یہ کیڑا مریضوں کی آنکھ، کان، ناک اور منہ سے نکالا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیڑا اب دیگر ممالک کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے ممالک عراق، شام، سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ خطرناک کیڑا ناک کے ذریعے

جسم میں داخل ہوتا ہےاور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔اور یہی وہ کیڑا ہے جو یاجوج ماجوج کی موت کا سبب بنے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…