پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حاکمِ وقت اور خادمہ

datetime 8  جون‬‮  2017 |

ایک دفعہ مکران جابر حکمران دربار سے تھکا ماندہ اپنی خواب گاہ میںآیا تو دیکھا کہ اس کے بستر پر ایک خادمہ مزے سے سو رہی ہے۔یہ دیکھ کر اس کی آنکھوں میں خون اتر آیا ۔اس نے مہتم کو آواز دی ۔جب لمبی تڑنگی انچارج اندر آچکی تو اس نے اسے حکم دیا’’اس بے ادب عورت کو چٹیا سے پکڑ کر کھڑا کرو‘‘

۔حکم کی تعمیل ہوئی نوکرانی نے اپنے سامنے حاکم وقت کو موجود پایاتو اس کے ہوش و حواس اڑ گئے۔’’بے ادب گستاخ ؛تجھے ہمارے بستر پر سونے کی جرات کیسے ہوئی؟:۔کوڑازنی مسلسل کوڑا زنی ‘‘حکم صادر ہوا۔نر م ونازک کنیز پر کوڑے برسنے لگے ۔ہر ضرب بوٹیاں نوچ لینے والی تھی۔انچارج جھنجھلا گئی۔بے تحاشا خون بہنے کے باوجود بھی کنیز کے منہ سے آہ نہ نکل سکی۔بلکہ وہ مسلسل مسکرا رہی تھی ۔خود حاکم حیرت میں ڈوب گیا۔اسی عالم میں کوڑا زنی رکوا دی گئی۔کنیز سے پوچھا’’کیا تمہیں تکلیف نہیں ہو رہی؟‘‘۔کنیز نے نقاہت مگر زخمی مسکراہٹ سے جواب دیا’’عالم پناہ میرا دریدہ بدن آپ کے سوال کا جواب ہے‘‘۔حاکم نے الجھتے ہوئے کہا،پھر تم چیخنے کی بجائے مسکرا کیوں رہی ہو،۔کنیز نے ہمت کر کے حاکم وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا’’میرے آقا مجھے اس بات پر ہنسی آرہی ہے کہ اس ریشم کے آرام دہ بستر پر چند لمحوں کے لیٹنے کی سزا اگر یہ ہے تو روزانہ اس پر سونے کی سزا کتنی دردناک ہوگی؟۔کنیز کے اس جواب نے حاکم مکران کی کایا پلٹ دی بعد میں یہ حاکم حضرت حمید الد ین حاکم کے نام سے مشہور ہو ئے اور ایک عالم کو مشرف بہ اسلام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…