اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

فیل ہونے پر بھی اللہ کا شکر

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہ میرے بھائی جان کا ایک شاگرد جو دسویں جماعت میں فیل ہو گیا اور وہ شہر ہی چھوڑ کر چلاگیا، وہ آٹھ نوسال تک نظر نہ آیا، ایک دن وہ راستے چلتے ہوئے بھائی جان کو مل گیا، انہو نے پوچھا: تم اتناعرصہ نظر ہی نہ آئے، کہاں رہتے ہو؟

وہ کہنے لگا:استاد جی! اللہ کا مجھ پر فضل ہوا کہ میں میٹرک میں فیل ہو گیا اس نے اپنے استاد کے سامنے یہ بات کہہ دی، بھائی جان بڑے حیران ہوئے کہ یہ کیاکہہ رہا ہے، چنانچہ پوچھا کہ فیل ہونے کے بعد پھر کیاکام کیا؟ کہنے لگا: پھر میں شرم کی وجہ سے شہر چھوڑ کر فیصل آباد چلاگیا، وہاں جا کر میں چھابی لگانا شروع کر دی، جب کام چل پڑاتو میں نے ایک دکان کے سامنے تھیلے پر بنیانیں بیچنا شروع کر دیں، اس کے بعد اور کام بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے ایک چھوٹی سی دکان کرایہ پر لے گی، پھر اور کام بڑھا تو میں نے کپڑے کی ایک دکان بنا لی، اس کے بعد دوسری دکان بنالی، الحمدللہ، آج نو سال کے بعد میں کپڑے کی تھوک کی دو دکانوں کا مالک ہوں، شکر ہے کہ میں فیل ہو گیا، اگر پاس ہو گیا ہوتاتو آج میں کہیں کلرک ہوتا، تو جو پاس ہو جاتے ہیں وہ کلرک بن کر ناشکری کرتے ہیں کہ ملتا کچھ نہیں اور جو فیل ہو جاتے ہیں وہ فیل ہونے پر بھی اللہ کاشکر ادا کر رہے ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…