ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

تو نے کون سی آیت پڑھی تھی؟

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

مدینہ منورہ میں ایک عابد و زاہد نوجوان رہتا تھا، اس نے مسجد کو ہی اپنا مسکن بنایا ہوا تھا، اکثر مسجد میں ہی رہتا تاکہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی زبان سے تازہ تازہ احادیث کی سماعت نصیب ہو۔ اس کاایک بوڑھا باپ تھا، جب یہ نوجوان عشاء کی نماز سے فارغ ہو جاتا تو اپنے بوڑھے باپ کے پاس چلا جاتا، راستہ میں ایک عورت کا گھر پڑتا تھا، وہ عورت اس نوجوان پر فریفتہ ہو گئی۔

ایک دن وہ نوجوان وہاں سے گزرا تو وہ عورت اس کو بار بار بہکانے لگی حتیٰ کہ وہ نوجوان اس کے پیچھے لگ گیا۔ جب اس کے گھر میں داخل ہونے لگا تو اسے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان یاد آگیا کہ ’’یقیناً جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطرہ شیطان کی طرف سے آ جاتا ہے تو وہ یاد میں لگ جاتے ہیں سو یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں‘‘۔فوراًً بیہوش ہو کر گر گیا۔ اسی حالت میں اس کو اس کے والد کے پاس لے جایا گیا۔ نوجوان اسی حالت بیہوشی میں رہا حتیٰ کہ رات کا تہائی حصہ گزر گیا۔ پھر جب اسے ہوش آیا تو اس کے باپ نے پوچھا کہ کیا ہوا تھا؟ اس نوجوان نے سارا واقعہ کہہ سنایا، ابپ نے اس کو کہا کہ اے بیٹے! تو نے کون سی آیت پڑھی تھی؟ اس نے وہ آیت پڑھی تو پھر بیہوش ہو کر گر گیا، جب گھر کے تمام افراد اور آس پاس کے پڑوسی جمع ہوئے اور اس کو ہلایا تو دیکھا وہ مرا ہوا ہے، چنانچہ اس کو غسل دے کر رات کے وقت دفن کر دیا۔ صبح ہوئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس واقعہ کی خبر پہنچی تو اس نوجوان کے باپ کے پاس آئے، تعزیت کی پھر اس ن وجوان کی قبر پر تشریف لے گئے اور چلا کر کہا اے فلاں! ’’وَلِمَن خَافَ مَقَارَ رَبِّہ جَنَّتٰنِ‘‘ (الرحمن 46:) ’’جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو باغ ہیں‘‘۔اس نوجوان نے قبر سے جواب دیا کہ اے عمر رضی اللہ عنہ! مجھے میرے رب نے جنت میں وہ دو باغ دے دیئے ہیں، (اس نے دو مرتبہ کہا)۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…