آپ کی کپڑے کی دکان تھی، ایک مرتبہ ظہر کے بعد دکان بند کرکے گھر جانے لگے، کسی نے کہا: نعمان! کہا جا رہے ہو؟ فرمایا: آپ دیکھ نہیں رہے کہ آسمان پر بادل ہے، اس نے پوچھا اگر آسمان پر بادل ہے تو پھر آپ نے دکان کیوں بند کر دی؟ فرمایا: میری کپڑے کی دکان ہے،
جب آسمان پر بادل ہو تو لائٹ پوری نہیں ہوتی جس کی وجہ سے گاہک کو کپڑے کی کوالٹی کا صحیح پتہ نہیں چلتا، میں نے اس لیے دکان بند کر دی کہ میرا کوئی گاہک کم قیمت کپڑے کو بیش قیمت کپڑا سمجھ کر نہ خرید لے، اللہ اکبر!!! آپ اتنا دھوکا بھی نہیں دینا چاہتے تھے۔