اسلام آباد (مانیٹرنگ یسک) تحقیق کے مطابق کولمبس ابھی پیدا بھی نہیں ہوا تھا کہ مسلمانوں نے امریکہ دریافت کرلیا تھا، حالانکہ عمومی طورپر یہی کہا جاتاہے کہ کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ کولمبس سے پہلے مسلمانوں کے امریکہ دریافت کرنے کا ایک ثبوت بھی خود کولمبس نے دیا ہے وہ جب پہلے سفر پر جزاٹ بہار راز پہنچا تھا،
یعنی 12 کتوبر 1402ء کو تو اس نے ننے منے جزیروں کے پاس لنگر گرائے تھے جنہیں اس نے سال سلواڈورکانامدیاتھا۔ ان جزائر کے لوگ اپنی سرزمین کا ’’گوان بانی‘‘ بتاتے تھے ، مقامی لوگ اس کا تلفظ ’’اخوان بانی‘‘ کررہے تھے۔’اخوان‘‘ عربی میں بھائی کو کہتے ہیں، ان جزائر کا نام بانی برادرز تھا جنہیں کولمبس نے زبردستی سان سلواڈورکردیا جبکہ شمالی امریکہ کے ایک معروف مورخ لیووینو جس کا تعلق برورڈ یونیورسٹی سے تھا اس نے اپنی کتاب ’’افریقہ اور امریکہ کی دریافت، جو 1920ء میں شائع ہوئی تھی اس میں لکھتے ہیں کہ کرسٹوفرکولمبس اتنا بھولا بھالا یا بے خبر نہ تھا بلکہ اسے اچھی طرح معلوم تھا کہ لاطینی اور شمالی امریکہ میں افریقی اور اندس مسلمان اس سے صدیوں پہلے پہنچ چکے تھے پھر بھی جب اس نے انڈیا کی غلط فہمی میں امریکہ دریافت کرلیا تو اس حقیقت کو گول کرگیا اور اس نئی دنیا کی دریافت کا سہرہ اس نے زبردستی اپنے سر کرلیا اسے یہ بھی پتہ تھا کہ مسلمان لوگ نہ صرف امریکہ بلکہ کیریبین کے علاقے اور کینیڈا تک موجود ہیں جبکہ دوسرے مورخ ڈاکٹر ڈاک نے اپنی کتاب ’’امریکہ کی تاریخ میں مسلمان‘‘ میں لکھا ہے کہ کولمبس تو کل کی بات ہے امریکہ، کریبین اور دیگر مغربی علاقوں میں مسلمانوں کی موجودگی تب سے آرہی ہے جب کولمبس کے آباؤ اجداد بھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔