بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عقل اور نصیب کی دلچسپ کہانی

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہیں کسی جگہ دو شخص رہتے تھے ایک کا نام ‘‘عقل’’ تھا اور دوسرے کا نام ‘‘نصیب۔ایک دفعہ وہ دونوں کار میں سوار ہو کر ایک لمبے سفر پر نکلے۔آدھے راستے میں سنسان راستے پر کار کا پیٹرول ختم ہوگیا۔دونوں نے کوشش کی کہ کسی طرح رات گہری ہونے سے پہلے یہاں سے نکل جائیں،مگر اتنا پیدل چلنے سے بہتر یہ جانا گیا کہ ادھر ہی وقت گزار لیں جب تک کوئی مددگار نہیں آ جاتا۔

عقل نے فیصلہ کیا کہ وہ سڑک کے کنارے لگے ہوئے درخت کے نیچے جا کر سوئے گا ۔نصیب نے فیصلہ کیا کہ وہ سڑک کے درمیان میں ہی سوئے گا۔عقل نے نصیب سے کہا بھی کہ تو پاگل ہوگیا ہے کیا؟سڑک کے درمیان میں سونا اپنے آپ کو موت کے منہ میں ڈالنا ہے۔نصیب نے کہا؛ نہیں سڑک کے درمیان میں سونا مفید ہے۔کسی کی مجھ پر نظر پڑ گئی تو جگا کر یہاں سونے کا سبب پوچھے گا اور ہماری مدد کرے گااور اس طرح عقل درخت کے نیچے جا کر اور نصیب سڑک کے درمیان میں ہی پڑ کر سو گیا۔گھنٹے بھر کے بعد ایک بڑے تیز رفتار ٹرک کا ادھر سے گزر ہواجب ٹرک ڈرائیور کی نظر پڑی کہ کوئی سڑک کے بیچوں بیچ پڑا سو رہا ہے تو اس نے روکنے کی بہت کوشش کی ٹرک نصیب کو بچاتے بچاتے مڑ کر درخت میں جا ٹکرایادرخت کے نیچے سویا ہوا بیچارہ عقل کچل کر مر گیااور نصیب بالکل محفوظ رہا۔شاید حقیقی زندگی میں کچھ ایسا ہی ہوتا ہے نصیب لوگوں کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے حالانکہ ان کے کام عقل سے نہیں ہو رہے ہوتے یہی ان کی تقدیر ہوتی ہے۔بعض اوقات سفر سے تاخیر کسی اچھائی کا سبب بن جایا کرتی ہے،شادی میں تاخیر کسی برکت کا سبب بن جایا کرتی ہے،اولاد نہیں ہو رہی، اس میں بھی کچھ مصلحت ہوا کرتی ہے،نوکری سے نکال دیا جانا ایک با برکت کاروبار کی ابتدا بن جایا کرتا ہے،ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں ناگوار ہو اور وہی تمہارے لیے بہتر ہواور ہوسکتا ہے کہ ایک چیز تمہیں پسند ہو اور وہی تمہارے لیے بری ہو۔ اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…