اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سانحہ لاہور اور سیہون شریف پر مولانا طارق جمیل نے قوم کوکیا پیغام دیا ؟ ایمان افروز رپورٹ

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2017اپنے آغاز میں ہی ہے اور ملک خون میں نہایا ہو ا۔ ابھی لاہور میں دھماکہ ہو ا ہے اور دوسرے ہی لمحے سندھ کے معروف روحانی مقام سیہون شریف میں انسانی سسکیاں ، دردناک آہیں اور فلک شگاف چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔

ملک لہو لہان ہے اور سارا پاکستان پریشان کہ آخر اس ملک کی خوشیوں کو کس کی نظر لگ گئی۔اسکے وہ در پردہ دشمن کون ہیں ؟ وہ چاہتے کیا ہیں ؟ معصوم عوام کے خون بہا کر انہیں کون سا سکھ ملتا ہے ؟ ، مولانا طارق جمیل نے اپنے حالیہ بیان میں ملک و قوم کو پریشانیوں اور دکھ درد کےمنجھدار سے نکالنے کیلئے بڑی کمال بات کی۔ کہنے لگے :میں پاکستان میں ہونے والے دھماکوں سے پریشان نہیں ہوں ۔میں اس لئے پریشان نہیں ہوں کہ بم دھماکے میں خالق حقیقی سے جا ملنے والے لوگ تو دراصل شہید ہیں ۔ ایک بڑی ہی خوبصورت مثال بھی دی ۔ کہنے لگے کہ بکریاں روز ذبح ہوتی ہیں مگر پھر بھی ان کے ریوڑ کے ریوڑ موجود ہیں جبکہ ا ن کی رکھوالی پر موجود کتے وہی ایک دو ہیں ۔ کبھی ان کا بھی ریوڑ دیکھا ہے آپ نے ؟دہشت گردوں کی مثال شاید اس سے بہتر کوئی ہو نہیں سکتی تھی کہ وہ واقع میں کتے ہی تو ہیں ۔ آخر میں انہوں نے ایک بے حد خوبصورت بات بھی کی کہ امام حسینؓ کی قربانی کے بعد کیا ہوا ؟ آل رسول ﷺ آج پوری دنیامیں موجود ہے کہ جب کہ کربلا میں ان پر ظل و ستم کے پہاڑ توڑنے والے یزید ، شمر کہاں ہیں ۔۔۔؟کہیں بھی نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…