جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

“دل کا پردہ کرنے والوں کے نام”

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016 |

ایک مرتبہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنھما کھجوروں کی گٹھلیاں سر پر اٹھائے ہوئے مدینہ کے اطراف میں جارہی تھیں۔ اتفاق ہی تھا کہ اللہ کے رسولﷺ اونٹنی پر سوار وہاں سے گزر رہے تھے۔ وہ ان کی سالی بھی تھیں اور پھوپھی ذاد بھائی زبیر بن عوام رض کی بیوی بھی تھیں۔ آپﷺ نے فرمایا رک جاؤ رک جاؤ اسماء کو بھی سوار کرلیتے ہیں۔ آپﷺ نے حضرت اسماء رض کو اونٹنی پر سوار ہونے کی پیشکش کی تو حضرت اسماء رض نے جواب دیا “اے رسول اللہﷺ مجھے اپنے خاوند زبیر کی غیرت یاد ہے اور میں سوار نہیں ہوسکتی”۔ یوں آپ نے نبی کریم حضرت محمدﷺ کے ساتھ اونٹنی پر سوار ہونے سے معذرت کی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدہ اسماء نے اونٹنی پر نبی کریمﷺ کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیوں کیا؟ ذرا سوچیئے تو اللہ کے رسولﷺ کو انکار، اللہ کے رسول خود پیشکش کررہے ہیں، وہ مقدس اور پاک باز ہستی طاہر بھی مطہر بھی معصوم نبی، کیا سیدہ اسماء کا خاوند ناراض ہوتا کہ میری بیوی نبی کریمﷺ کے ساتھ اونٹنی پرکیوں بیٹھی؟
ہرگز ہرگز نہیں یہ کیسے ممکن ہے، مگر یہ سیدہ اسماء کی غایت درجہ کی شوہر کی فرمانبرداری اور اسکے جذبات اور غیرت و عزت کا احترام تھا کہ اللہ کے رسولﷺ کے ساتھ بیٹنھے سے بھی معذرت کردی،
ایک ہماری آجکل کی عورتیں ہیں جو اولاد کے حصول کے لئے باباؤں کے پاس جاتی ہیں اکیلے کمرے میں اسکے ساتھ کتنے کتنے گھنٹے رہتی ہیں۔ کتنے عاملوں نے عورتوں کی عزتوں کو لوٹا، یہاں نبی کریمﷺ کی اونٹنی پر سوار ہونے کی پیشکش سے معذرت کرلی گئی، اور ہمارے ہاں اللہ اللہ توبہ، ان لوگوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو یہ کہتے ہیں دل اور نیت صاف ہونی چاہیئے، نبی پاکﷺ سے صاف دل والا کون ہوگا؟ کوئی ہے تو ہمیں دکھادیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…