جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچگانہ حرکتیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016 |

ایک چوبیس سال کا لڑکا چلتی ٹرین سے باہر دیکھ کر اونچی آواز میں چلاتا هے کہدیکهو بابا!! درخت پیچهے رہ گئے هیں ہم بہت تیزی سے آگے جارہے هیں.باپ اس کی طرف دیکهتا هے اور خوش ہو کر مسکرا دیتا هے.ایک نوجوان جوڑا بهی چوبیس سال کے لڑکے کے قریب بیٹها ہوتا هے اور غور سے اس کو دیکھ رہا ہوتا هے اور سوچ رہا ہوتا هے کہ اتنا بڑا ہوگیا هے اور کتنی بچگانہ حرکتیں کررہا هے.شاید یہ کوئی زہنی مریض هے جو باپ کو پریشان کر رہا هے.اچانک سے پهر لڑکا چلاتا هے دیکھو بابا! بادل بهی ہمارے ساتھ ساتھ بهاگ رہے هیں.آخر کار اس جوڑے سے رہا نہ گیا اور لڑکے کے باپ کو کہنے لگے”کہ آپ اپنے بیٹے کو کسی اچهے ماہر نفسیات کے پاس کیوں نہیں لے کر جاتے؟
بوڑهے آدمی نے مسکرایااور کہا”

کہ ہم ابهی ابهی ڈاکٹر کے پاس سے آرہے هیں لیکن ماہر نفسیات کے پاس سے نہیں.ہم ہسپتال سے واپس آرہے ہیں.میرا بیٹا پیدائشی اندها تھا اس نے آج پہلی دفعہ دنیا کو اپنی نظر سے دیکها ہے.آج 24 سال بعد اس کو اپنی نظر سے دنیا کو دیکهنے کا موقعہ ملا هے
اس کا یہ رویہ آپ کے نزدیک احمقانہ ضرور ہوگا لیکن میرے لیے یہ کسی معجزہ سے کم نہیں ہے.وہ جوڑا لڑکے کے باپ کے پاس آکر بہت سے ان کہے الفاظ اور آنکهوں میں شرمندگی کے آنسو لیے ہوئے بیٹھ جاتا هے.اور انکی خوشی میں شامل ہوتا هے.

دنیا میں ہر انسان کی کوئی نہ کوئی کہانی ضرور ہوتی هے لیکن ہم لوگوں کو بہت جلد ان کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنااور رائے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں.یہ نہ جانتے ہوئے کہ وہ کون هے اور ان کو کیا مسئلہ ہے.اس کہانی کا سچ بهی آپ کے لیے حیران کن ہے دوسروں کی زندگی میں جهانکنے کی بجائے اور رائے دینے کی بجائے اپنی ذندگی پر توجہ دیں.اس کہانی سے میں بہت متاثر ہوا اور آپ سب ممبران سے شئیر کی تاکہ آپ سب بهی اس کو پڑھ کے مثبت تبدیلی اپنے اندر پیدا کریں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…