جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بکریوں کا چرواہا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016 |

وہ بکریوں کا چرواہا حبشی نسل سے تعلق رکھتا تھا.
.
۔اور اس خطے کے سب لوگوں کی طرح اسکا بھی رنگ سیاہ تھا۔اور سخت محنت مشقت کی وجہ سے اسکا پسینہ بے تحاشا بہتا تھا
.
۔وہ سارا دن یہودیوں کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔اپنی زندگی میں مگن بکریاں چرانے کے علاوہ اسے دنیا کی کسی اور چیز سے غرض نہیں تھی۔
.
ایک دن بیٹھا ہواتھا یہودی جنگی تیاریوں کے بارے میں باتیں کرتے ہوے اسکے پاس سے گزرتے ہے۔اچانک اس کے دل میں احساس پیدا ہوتا ہے پتہ کروں کہ وہ کونسی طاقت ہےجویہودیوں کےمقابلےپرآرہی ہے؟
.

وہ یہودیوں کے پاس گیااور ان سےپوچھایہ جنگ کس کے ساتھ کرنے والے ہو؟
وہ بولےہمارئ جنگ اس شحض کے ساتھ ہوگی جو نبوت کا دعوئ کرتا ہے
.
اس کے دل میں نے خواہش کی کہ میں اس شحض کو دیکھوں وہ اٹھا لوگوں سے پوچھتا ہوا رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا
.
،آپ مجھے بتاہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس چیز کی دعوت دیتے ہیںِ؟
ﷲ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایاۛۛ:
میری دعوت توحید کی دعوت ہے،اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو،اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراو اور مجھے اﷲ کا رسول مانواور یہ کہ میں اﷲ کی وحی سے اس کے احکام لوگوں کو پہنچاتا ہوں”
.
اس نے کہا اگر میں ایک اﷲ پر ایمان لے آؤں اور آپ کو نبی مان لو تو کیا ہوگا؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا “جنت ملے گی”
وہ بہت حیران ہوااور کہا
اے اﷲ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا رنگ سیاہ ہے
میں خو بصورت بھی نہیں،اور میرے پاس کچھ بھی نہیں۔”اگر میں اﷲ کی راہ میں لڑتے ہوے شہید ہو جاؤں تو کیا مجھے جنت ملے گی؟”
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ہاں؛ اﷲ تجھے ضرور جنت دےگا۔

اس نے پوچھا مگر اب اس ریوڑ کو کیا کروں؟ بکریوں کا مالک قلعہ میں بند بیٹھا تھا. یہ مالک یہودی تھا اور خیبر میں صرف یہودی آباد تھے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! بکریاں جہاں سے ہانک لائے ہو اسی سمت ان کا رخ پھیر دو وہ خود بخود اپنے باڑے میں پہنچ جائیں گی.
اس نے اس پر اتنا اور اضافہ کیا کہ مٹھی میں کنکریاں لیں اور ریوڑ پر پھینکتے ہوئے کہا: ” اب میں تمہاری چوپانی نہیں کرسکتا اپنے مالک کے پاس جاؤ ”. دیکھتے ہی دیکھتے بکریاں قلعے کی دیوار کے نیچے پہنچ گئیں.
جہاں ان کا باڑہ تھا.
اسکے بعد وہ اٹھا اور یہودیوں کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا اور لڑتے لڑتے راہ خدا میں جان دے دی۔جب سرور کائنات کو اس کی شہادت کہ خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی لاش کودیکھ کرفرمایا؛
“اﷲ نےاس کے چہرے کو حسین بنادیاہے،اسکے بدن کو خوشبوؤں سے معطرکردیاہےاورجنت کی دوحوریں اسے عطاکردی ہیں”۔
یہ حسین چہرے والے حضرت اسودراعی رضی اللہ تعالی عنہہ تھے۔
انھوں نے سوائےجہادفی سبیل اﷲکےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا ایک نمازپڑھنے تک کی مہلت نہیں ملی،لیکن انھوں نے صدق دل سے نور ہدایت سے اپنےدل کومنورکیااوراتنا بڑامرتبہ حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…