جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے ایک بار کسی کام کے سلسلے میں دوسرے شہر جانا پڑا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

مجھے ایک بار کسی کام کے سلسلے میں دوسرے شہر جانا پڑا، جس بس میں میں سوار ہوا، وہ مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ میری قسمت اچھی تھی کہ، جس سیٹ کے پاس میں کھڑا تھا اُس مسافر کو کوئی کام یاد آ گیا اور وہ سفر کے آغاز میں ہی اُتر گیا۔ میں جھٹ سے اُس خالی سیٹ پر بیٹھ گیا، اِردگرد کے لوگ مجھے بہت خوش قسمت تصور کر رہے تھے، کیونکہ مجھے اُنکے بعد میں آ کر بھی سیٹ مل گئی تھی۔
ابھی بس شہر سے باہر نکلی ہی تھی کہ ایک خاتون بس میں سوار ہوئی۔ وہ بیچاری دروازے سے ہوتے ہوئے آہستہ آہستہ میرے ساتھ آ کر کھڑی ہو گئی، مجھے بہت غصہ آیا کہ اُسے کسی نے سیٹ آفر نہیں کی۔ لیکن جیسے ہی وہ میرے پاس آ کر کھڑی ہوئی، میں نے ایک لمحے کی دیر کیے بغیر اپنی سیٹ اُسے پیش کر دی۔ اگرچہ سفر بہت لمبا تھا، لیکن مجھ سے برداشت نہ ہوا کہ میری ماں بجا ایک ضعیفہ خاتون کھڑی ہو اور میں بیٹھا رہوں۔

اِس بات کو کوئی دو مہینے گزرے ہونگے کہ ایک بار مجھے اپنی والدہ کے ساتھ کہیں جانا پڑا۔ ہم بس میں سوار تو ہو گئے، لیکن اندر جا کر جب ساری بس پر طائرانہ نظر ڈالی تو پتہ چلا کہ کوئی بھی سیٹ خالی نہیں تھی۔ قبل اِسکے کہ میں بس سے اُترنے کیلئے کنڈیکٹر کو کہہ کر بس رکواتا، میری بغل میں بیٹھے ہوئے ایک صاحب اُٹھے اور مجھے بولے، “بیٹا! اماں جی کو یہاں بیٹھا دو۔۔۔!” میں نے شکریے کے ساتھ انہیں منع بھی کیا لیکن انہوں نے مسکراتے ہوئے جو بات کہی اُس سے مجھے دو مہینے پہلے کا ایک سین یاد آ گیا۔۔۔۔!
وہ صاحب بولے۔۔۔۔!
“آج ہم کسی کیلئے جگہ چھوڑیں گے تو کل کو کوئی ہمارے لیے چھوڑے گا۔۔۔!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…