جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک ہی سبب ترقی اور تنزلی کا ۔۔

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

ایک ہی سبب ترقی اور تنزلی کا ۔۔

علامہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ کا خوبصورت تجزیہ۔

مسلمانوں کی تر قی اور تنزلی دونوں کا ایک ہی سبب ہےاور وہ ہے ان کا وقتی اور فوری جزبہ وہ سیلاب کی مانند پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہلا سکتے ہیں ،لیکن کوہ کن کی طرح ایک ایک پتھر کو جدا کر کے راستہ کو صاف نہیں کر سکتے ، وہ بجلی کے مثل ایک خر من کو جلا کر خاک و سیاہ کر سکتے ہیں ، لیکن چیونٹی کی طرح ایک ایک دانہ نہیں ڈھو سکتے ، وہ ایک مسجد کی مدافعت میں اپنی جان ، اپنا خون پانی کی طرح بہا سکتے ہیں لیکن ایک منہدم مسجد کو دوبارہ بنانے کے لئے مسلسل کوشش جاری نہیں رکھ سکتے ۔ ہماری ناکامی کا اصل سبب کیا ہے ؟ وہ یہ ہے کہ ہم آندھی کی طرح آتے ہیں اور بجلی کی طرح گزر جاتے ہیں ۔ ہم کو دریا کے اس پانی کی مانند ہونا چاہئے جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور سالہا سال میں کناروں کو کاٹ کر اپنا دہانہ وسیع کرتا جاتا ہے ۔
کامیابی صرف اور صرف مسلسل پائیدار کوشش میں ہے ۔

(علا مہ سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…