جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

“لالبیک” (تیری لبیک، حاضری قبول نہیں)

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

ایک مرتبہ ایک بوڑھا اور ایک نوجوان شخص حج پر گئے۔اس بوڑھے شخص نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئےکہا “لبیک” تو غیب سے آواز آئی “لالبیک” (تیری لبیک، حاضری قبول نہیں)، یہ آواز سننے کے باوجود بوڑھے نے اپنا عمل جاری رکھا۔

نوجوان نے پوچھا کہ “آپ کو سنائی نہیں دیا؟کہ آپ کو کیا جواب ملا ہے؟”۔تو بوڑھے شخص نے جواب دیا ہاں میں نے سنا۔۔ اور ستر سال سے میں نے جب بھی حج کیا میں نے لبیک کے جواب میں یہی سنا۔۔نوجوان نے حیران ہوکرکہا تو پھر آپ کیوں اب اس عمر میں اتنی مشقت کرتے ہو ، حج کےلیے رختِ سفر باندھتے ہو؟ آپ کی تو حاضری قبول ہی نہیں ہوتی۔۔یہ سُن کر بوڑھے شخص نے جواب دیا” ہم سب نے آخر ایک در پر واپس لوٹنا ہے، مجھے خوب علم ہے کہ یہی وہ در ہے، اگر کوئی اور در ہوتا تو میں اس کا رُخ بھی کرلیتا، لیکن اس کے سوا جب کوئی در ہی نہیں تو پھر کہاں جاؤں؟میں نے مرتے دم تک اسی در پر دستک دینی ہےاپنی حاضری لگواتے رہنا ہے ، حاضری قبول نا ہو یہ اُس کی مرضی”۔۔۔بوڑھے شخص کہ منہ سے یہ الفاظ نکلنے کی دیر تھی کہ غیب سے آواز آئی۔۔ کہ اے میرے بندے تیرا آنا قبول ہوا نا صرف آج کا آنا بلکہ سترسالوں میں جتنی بار بھی آیا سب قبول ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…