جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

انسانی جسم سے روح نکلنے کے مناظر ۔۔۔ روسی سائنسدان نے ایسا دعویٰ کر د یا کہ دنیا حیران رہ گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان ٹیکنالوجی کی دنیا میں جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے ویسے ویسے اس کی کارخانہ قدرت میں دخل اندازیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین ذرائع کے مطابق ایک روسی سائنسدان نے نے انسانی جسم میں سے روح کے نکلنے کے منظر کو ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایک روسی سائنسدان نے اس وقت دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا جب اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک ایسی ویڈیو بنائی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانی جسم سے روح نکل رہی ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ فیڈرل یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر کونسٹیٹین کوروٹکوکا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جسے GVCکا نام دیا گیا ہے اور یہ قدیم چینی سسٹم کو دیکھ کر بنائی گئی ہے۔اس کی مدد سے بائیو انرجی کی پیمائش کی جاسکتی ہے اور الیکٹرانک سگنلز کی مدد سے ارتعاش کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس آلے میں الیکٹرک سگنلز کو انگلی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور یہ ملی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سگنلز بھیجتا ہے،جب یہ الیکٹرک کرنٹ جسم میں سے گزرتا ہے تو ہمارا جسم ایک ”الیکٹران بادل“بناتا ہے جو کہ لائٹ فوٹوانز پر مشتمل ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس ہالے کو سی سی ڈی کیمرے کی مدد سے محفوظ بھی کیاجاسکتا ہے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔روسی سائنسدان نے اس ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے ایک انسان کی مرتے ہوئے روح قبض کرنے کی ویڈیو بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…