اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے معروف ترین جریدے ’’ٹائم میگیزین ‘‘ نے اپنے سر ورق پر قرآن حکیم کی سورہ المائدہ کی ایک آیت کا ترجمہ شائع کیا ہے ۔ تحریر ہے ’’ جس نے کسی ایک انسان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا ‘‘۔ اسلام اور صاحب اسلام ، وہ ہستی جس نے تمام امتوں کے انبیا سے زیادہ سختیاں برداشت کرتے ہوئے دین معلیٰ کی تعلیمات کا پرچار کیا ۔
قرآن حکیم کی انتہائی خوبصورت تفسیر جناب نبی کریم حضرت محمد ﷺ تھے ۔ آپ ﷺ نے مخالفین کے بے انتہا مظالم برداشت کئے مگر کبھی کسی کیلئے بد دعا نہیں کی ۔ جنگ کے موقع پر بھی دنیا کے سب سے بہترین سپہ سالار نے بہت خوبصورت طریقے سے جنگ کو صرف جنگجوئوں پر ہی مرکوز رکھا۔ کبھی عورتوں ، بچوں اور بزرگوں کو جنگ کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع رپورٹ شام میں رضا کاروں کے ایک گروپ ’ سفید ہیلمٹ‘ پر ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچارہے ہیں۔وائٹ ہیلمٹ کے رضاکاروں نے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں بچائی ہیں۔ یہ گروپ بمباری کے بعد فوراً متاثرہ علاقوں میں پہنچتا ہے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ اس گروپ کو ستمبر میں ’ رائٹ لائیولی ہْڈ ایوارڈ‘ بھی دیا گیا اور کئی حلقوں نے انہیں نوبیل امن انعام دینے کی درخواست بھی کی ہے۔ شامی شہری دفاع کا یہ گروپ عمارت کیملبے تلے دبے افراد کو نکال کر انہیں فوری طبی امداد پہنچاتا ہے اور اس میں شامل خواتین و مرد رضاکار متاثرین کی جانیں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔



















































