جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

باہر جانے کے خواہشمند حضرات یہ تحریر پڑھ لیں

datetime 10  ستمبر‬‮  2016 |

دبئی( نیوز ڈیسک) باہر جانے کی خواہش کسے نہیں ہوتی ؟ آج کل ہر دوسرا شخص باہر کے ممالک کا ایسا دیوانہ ہے کہ دن رات باہر جانے کے خوا ب دیکھتا رہتا ہے تو وقارئین اگر آپ باہر جانے کے خواہشمند ہیں تو یہ خبر صرف آپ کیلئے ہے ۔
کینیڈا نے”ایکسپریس انٹری“ کے نام سے ایک نیا امیگریشن پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے تحت آپ انتہائی کم وقت میں کینیڈا کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کی امیگریشن کنسلٹنٹ فرم بیٹن اینڈ کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر جولی بیٹن اس پروگرام کے تحت کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ جولی کا کہنا تھا کہ ”اس پروگرام کے تحت 3کیٹیگریز میں لوگ درخواستیں دے سکتے ہیں، پہلی فیڈرل سکلڈ ورکر کلاس(Fedral Skilled Worker Class)،دوسری فیڈرل سکلڈ ٹریڈز کلاس (Federal Skilled Trades Class)اور تیسری کینیڈین ایکسپیرینس کلاس (Canadian Experience Class) ہے۔ ان کیٹیگریز کے اہل افراد کو درخواست دینے کے لیے سب سے پہلے” ایکسپریس انٹری پروفائل“ بنانی ہو گی جس میں اپنے ہنر، تجربے، زبان کی قابلیت، تعلیم اور دیگر ذاتی معلومات بیان کرنی ہوں۔آئی آر سی سی ان میں سے بہترین امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔
اس انتخاب میں آپ کی عمر، تعلیم، کام کا تجربہ اور انگریزی یا فرانسیسی زبان کی مہارت اہم کردار ادا کرے گی۔ امیدواروں کوکل 1200سکورز میں سے ان کی پروفائل کے مطابق نمبر دیئے جائیں گے اور سب سے زیادہ نمبر لینے والے امیدواروں کو کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی جائے گی۔جولی کا کہنا تھا کہ ”اگر امیدواروں کی درخواست کامیاب ہوئی تو انہیں 6سے 12ماہ کے عرصے میں شہریت مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…