نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ خیال درست نہیں ہے کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم پیسے اس لیے ملتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دفتر یا کام کی جگہ پر بہت زیادہ پرجوشی اور ہمت سے کام نہیں لیتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق کیس بزنس سکول، واروک اور وسکانسین یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کی ہے جس میں 4،600 کام کرنے والوں کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق سے اس نظریے کی حمایت نہیں ہوتی کہ خواتین ایسے معاملات میں کم بولتی ہیں اور تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرنے کے بجائے وہ اس معاملے میں خاموش رہتی ہیں۔اس تحقیق کے مطابق اگر مرد اور خواتین دونوں ہی اپنی اجرت میں اضافے کا مطالبہ کریں تو خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تنخواہ بڑھنے کا 25 فیصد زیادہ امکان ہوتا ہے۔اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسا نہیں ہے کہ خواتین اس ڈر کے سبب تنخواہ بڑھانے کے مطالبے میں دلچسپی نہیں رکھتی کہ انھیں لگتا کہ کہیں اس سے ان کا باس ناراض نہ ہوجائے۔اس تحقیق کے نتائج کا تجزیہ کرتے وقت محقیقین نے انڈسٹری اور آجر کے سائز کا خیال رکھتے ہوئے اس بات کو بھی دیکھا کہ کام کرنے والے ماں باپ ہیں یا ان کی تعلیمی لیاقت کیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے آسٹریلیا ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں پر اس بات کے ریکارڈز باقاعدہ طور جمع کیے جاتے ہیں کہ ملازم نے اپنی تنخواہ میں اضافے کی مانگ کی یا نہیں اور اگر کی تو کس لیے اور اگر نہیں کی تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔کیس بزنیس سکول کی ڈاکٹر امانڈا جو اس تحقیق کی تصنیف و تالیف میں شامل تھیں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں نوجوان خواتین اپنی تنخواہ بڑھانے اور حالات کے متعلق بات چیت کرنے میں عمر دراز خواتین سے زیادہ کامیاب ہیں۔
خواتین بارے ماہرین کی نئی تحقیق ۔۔۔ ایسا عجیب و غریب انکشاف کہ آ ٓپ دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































