جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عرب کے کسى شیخ کے پاس ایک بہت خوبصورت اور تیز رفتار گھوڑا تھا.

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

عرب کے کسى شیخ کے پاس ایک بہت خوبصورت اور تیز رفتار گھوڑا تھا.
.
لوگ اس کى منہ مانگی قیمت پر خریدنے پر تیار تھے مگر شیخ اسے کسى قیمت پر فروخت کرنے کو تیار نہیں تھا..
.
گھوڑے کى شہرت سُن کر ایک روز عرب کا نامى گرامی شہسوار شیخ کے پاس آیا اور ایک خطیر رقم عوض گھوڑے کا سودا کرنا چاہا.
.
لیکن شیخ نے کسى قیمت پر گھوڑا نہ دینے کا پکا ارادہ کر رکھا تھا.
شہسوار جاتے وقت بولا “ایک بات یاد رکھنا جو چیز مجھے پسند ہوتی ہے میں اسے حاصل کر کے رہتا ہوں ”
.
خیر وقت گزرتا گیا اور شیخ کچھ دنوں بعد اس بات کو بھول چکا تھا.
ایک دفعہ شیخ گھوڑے پر سوار کسى جنگل سے گزر رہا تھا کے اس نے راستے میں ایک کمزور اور بیمار آدمی دیکھا جو کسى سواری کا محتاج تھا شیخ کو اُس آدمی پر ترس آیا اور اُس نے گھوڑا اسے دے دیا..
وه آدمى گھوڑے پر سوار ہوتے ہى تندرست و توانا اور خوش نظر آنے لگا. اُس نے اپنے چہرے سے چادر اُتارى تو شیخ حیران ھو گیا یہ تو وہی شہسوار تھا.
شہسوار نے ہنستے ہوئے زہر بھرے لہجے میں کہا دیکھو تم نے خود اس گھوڑے کو مجھے سونپ دیا.
شیخ نے کہا کے گھوڑا چاہے تم ہی رکھ لو لیکن ایک التجا ہے کے اگر لوگ تم سے اس گھوڑے کے بارے میں پوچھیں تو کہنا شیخ نے تحفہ دیا ہے اگر یہ کہو گے کے شیخ کو بیوقوف بنا کر حاصل کیا ہے تو لوگ ضرورت مندوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے اور کوئی کسى کى مدد نہیں کرے گا کہ کہیں ہمیں بیوقوف تو نہیں بنایا جا رہا….

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…