رانچی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ایک قبائلی گاؤں میں بیٹیاں خاندان کی پہچان بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی گاؤ ں میں جب آپ کسی شخص کا پتہ پوچھتے ہیں تو لوگ اس خاندان کی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے اس کا گھر دکھا دیتے ہیں۔شہر جمشید پور سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر بسے ترنگ گاؤ ں کی شناخت اچانک بدل گئی ہے۔وہاں گھروں میں مٹی کی دیواروں پر لٹکنے والی نیم پلیٹوں پر پوجا، چاندنی، سجلا، پھول منی، پائل اور ٹیسو جیسے لڑکیوں کے نام دیکھ کر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔بھارت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت ملک کے کئی حصوں میں بیٹی بچا، بیٹی پڑھا جیسی تحریکیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں لیکن ترنگ گاؤ ں میں میری بیٹی میری شناخت کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے نیم پلیٹ پر لڑکیوں کے نام کے ساتھ ان کی ماں کے نام بھی لکھے گئے ہیں۔اس سرکاری مہم کو جمشید پور کے ڈپٹی کلکٹر سنجے کمار چلا رہے ہیں۔قبائلی اکثریت والے ترنگ گاں میں تقریبا 90 مکان ہیں۔ یہ پہلا گاں ہے جہاں گھروں کی شناخت بیٹیوں کے نام سے ہونے لگی ہے۔ یہاں کے بیشتر لوگ کاشتکار یا مزدور ہیں۔اس مہم کو شروع کرنے سے پہلے سنجے کمار نے گاؤ ں کی پنچائیت، مقامی سکول کے اساتذہ، صحافیوں، خواتین سماجی کارکن اور دیگر حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا پھر سبھی کی رضامندی سے اس کو شروع کیا۔اس مہم کے آغاز سے پہلے گاؤ ں میں بیداری کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات



















































