جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’امی ، ابو سو رہے ہیں، اٹھیں گے تو ہم مندر جائیں گے‘‘

datetime 29  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر کرناٹکا کے منیر آباد ریلوے سٹیشن پر پیش آنے والے دل دوز واقعے نے لرزہ طاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایک تین سالہ بچہ ریلوے سٹیشن پرحقیقت سے بے خبر اپنے والدین کی لاشوں کے پاس بیٹھا کھیل رہا تھا۔ مسافروں نے کافی دیر اسے کھیلتا دیکھ کر پوچھا تو اس نے نہایت معصومیت سے جواب دیا کہ ’’میری امی اور ابو سو رہے ہیں، وہ اٹھیں گے تو ہم ہالیگاما مندر میں جائیں گے‘‘ مسافروں کے سوال پر بچے نے جواب دیا کہ میرے والدین تھکے ہوئے تھے اسلئے سو رہے ہیں۔
والدین کی پر اسرار موت سے بے خبر بچے نے مسافروں کے مقامی پولیس کو بلانے پربتایا کہ ہم گداگ سٹیشن سے یہاں آئے ہیں اور میرے والدین ابھی تک سو رہے ہیں ، جب وہ اٹھیں گے تو ہم آگے مندر جائیں گے۔ کھیل کود میں مگن تین سالہ دیوراج اپنے والدین کی پر اسرار موت سے بے خبر ان کے اٹھنے کا گھنٹوں انتظار کرتا رہا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ اس کے والدین اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر ابدی نیند سو چکے ہیں۔مقامی ریولے پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کرآنجہانی والدین کے رشتہ داروں کو اطلاع کر دی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خود کشی کا کیس لگتا ہے لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

68335df6-4c75-4470-b2e9-907b417ccb86_1472368389

img2333_1472368688

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…