جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے وہ ممالک جن کے بارے جان کر آپ بھی وہاں رہنا پسند کریں گے

datetime 24  اگست‬‮  2016 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک جنگ کے شعلوں میں گھرے ہیں، لاکھوں تارکین وطن یورپ کا رْخ کررہے ہیں، اور پاکستان سمیت درجنوں ممالک دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما ہیں۔ ایسے میں یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ دنیا میں کچھ ممالک آج بھی مکمل طور پر پْرامن ہیں۔
عالمی تحقیقاتی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے عالمی امن کے متعلق سالانہ رپورٹ ’’گلوبل پیس انڈیکس 2016ء‘‘ جاری کردی ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں 10 خوش قسمت ملک ابھی بھی ایسے ہیں کہ جو نہ کسی جنگ میں ملوث ہیں، نہ انہیں دہشت گردی اور تارکین وطن جیسے مسائل کا سامنا ہے اور نہ ہی امن واستحکام کے لئے کوئی داخلی مسئلہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خوش قسمت ممالک بوٹسوانا، چلی، کوسٹاریکا، جاپان، ماریشئیس، پانامہ، قطر، سوئٹزرلینڈ، یوراگوائے اور ویتنام ہیں۔اس رپورٹ میں یورپ کو دنیا کا پْرامن ترین خطہ اور مشرق وسطیٰ کو بدترین بدامنی کا شکار خطہ قرار دیا گیا ہے۔
شام اور عراق میں جاری جنگ اور لیبیا میں عدم استحکام و دہشت گرد تنظیموں کے پھیلاؤ کو اس خطے کی بے امنی کی بنیادی ترین وجہ قرار دیا گیا ہے۔ دنیا میں جاری جنگوں کے دوران ایک سال کے دوران ایک لاکھ 12ہزار افرادہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 75 فیصد صرف شام، عراق اور افغانستان میں لقمہ اجمل بنے ہیں۔دنیا کے پرامن ترین ممالک میں آئس لینڈ کا نمبر ایک بار پھر پہلا رہا ہے، جبکہ اس کے بعد بالترتیب ڈنماک، آسٹریا، نیوزی لینڈ اور پرتگال کا نمبر ہے۔ امن وامان کے حوالے سے شام دنیا کا بدترین ملک قرار پایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…