جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیاکے 15ارب پتی ،اولادکے بجائے عوام کی فلاح کے لئے خواہشمند

datetime 6  جولائی  2016 |

امریکی شہر نیویارک کے طویل عرصے تک مئیر رہنے والے بلومبرگ سرکاری فرائض کے دوران صرف ایک ڈالر تنخواہ لیتے تھے کیونکہ ان کے بیس ارب ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے انہیں دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بناتے ہیں۔مگر بلومبرگ ایک مخیر فرد بھی ہیں جو سالانہ کروڑوں ڈالرز جانز ہوپکنز یونیورسٹی، کارنیج کارپوریشن اور ہزاروں دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کرتے ہیں۔ اپنے ایک تحریری وعدے میں بلومبرگ نے تحریر کیا ہے کہ میری لگ بھگ تمام تر جمع پونجی آنے والے برسوں میں تقسیم کردی جائے گی یا میری فاو¿نڈیشن کے نام ہوگی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں مگر باپ کی موت پر انہیں کچھ نہیں ملنے والابلکہ بلومبرگ نے ایک بار کہا تھا کہ سب سے بہترین مالیاتی منصوبہ بندی اس وقت ناکام رہتی ہے جب گورکن کو آخری رسومات کے لیے دیا جانے والا چیک باو¿نس ہوجائے۔

٭راک اسٹار جین سائمنز:

5494035f8c77f

یہ صاحب امریکا کے معروف ترین بینڈز میں سے ایک کے رکن ہیں۔ اس نے غربت سے امارات تک کا مشکل سفر طے کیا، وہ اسرائیل میں پیدا ہوا جہاں سے اپنی ماں کے ساتھ امریکا منتقل ہوا اور ایک گروپ کی بنیاد رکھی جس نے گزرے برسوں میں 28 گولڈن ریکارڈز تیار کیے۔سائمنز بھی اپنے دونوں بچوں کے لیے کچھ چھوڑ کر جانا نہیں چاہتا اور اس کا کہنا ہے کہ میرے بچوں کو وراثت ملے گی جس کا وہ خیال بھی رکھیں گے تاہم وہ میری دولت سے امیر نہیں کہلائیں گے کیونکہ انہیں ہر روز اپنا بستر جلد چھوڑ کر باہر نکل کر کام کرنا پڑے گا اور اپنا راستہ خود بنانا ہوگا۔ سمز نے اپنے گانوں سے جو تیس کروڑ ڈالرز کمائے ہیں وہ اس کی موت کے بعد کسی اور جگہ کسی اچھے مقصد کے لیے خرچ ہوں گے۔

٭آسٹریلین آئرن میگنیٹ جینا رائن ہارٹ:

549403628647c

جینا رائن ہارٹ آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون ہیں اور یہ بھی اپنے بچوں کو اپنی وراثت سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ جینا نے اپنی قسمت اپنے والد کے ترکے میں ملنے والی کمپنی سے بنائی اور اس کے بچوں کو بھی نانا کی جائیداد میں حصہ دینے کی وصیت موجود ہے مگر عدالتی دستاویزات کے مطابق رائن ہارٹ کو نہیں لگتا کہ اس کے بچے خاندانی دولت کو سنبھالنے کے قابل ہیں۔

٭مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بل گیٹس:

332978-BillGates-1425364984-113-640x480

دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک ہیں مگر وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا اپنی دولت اپنی ذات یا اپنے تینوں بچوں تک محدود رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ بل گیٹس کہتے ہیں ”مجھے نہیں لگتا کہ بچوں کو اپنی دولت میں حصہ دار بنانا کوئی اچھا خیال ہے۔“ یہی وجہ ہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کی بنیاد 1994 میں رکھی گئی اور آج یہ 37 ارب ڈالرز اثاثوں کی مالک ہے، اس فاو¿نڈیش نے دیگر امیر افراد کو بل گیٹس کے ساتھ ملنے کی دعوت دی ہے جن کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلا قدم بل گیٹس نے اٹھاتے ہوئے اپنی آدھی دولت فلاحی مقاصد کے وقف کردی ہے۔

٭اداکار جیکی چن:

5494036794478

ایشیائ کے مقبول اور مہنگے ترین فلم اسٹار نے 2011 میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی موت کے بعد آدھی دولت فلاحی کاموں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، جیکی کے مطابق اس نے اپنے بیٹے کے لیے فلمی کیرئیر کے دوران کمائے گئے کروڑوں ڈالرز چھوڑنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، اگر وہ کسی قابل ہوا تو اپنی قسمت خود بنالے گا اور وہ نااہل ہوا تو میری دولت کو ضائع کردے گا۔

٭برنارڈ مارکوس:

5494035e89891

روسی تارکین وطن کے گھر میں پیدا ہونے والے برنارڈ مارکوس نیو جرسی میں پلے بڑھے۔ اس نے ہوم ڈپو کی بنیاد رکھی، اس کی ریٹیل کام یابی نے اسے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا مالک بنادیا اور پھر مارکوس فاو¿نڈیشن کی بنیاد رکھی۔مارکوس بھی اپنے بچوں کے لیے اپنی دولت کا بڑا حصہ چھوڑنا نہیں چاہتے تاکہ وہ خود پارس بن سکیں، مارکوس نے اپنی دولت کا بڑا حصہ اپنی فاو¿نڈیشن کو دینے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے جس سے معذور بچے اور تعلیم کے شعبوں کو فائدہ ہوگا۔

٭چک فینی:

5494072f12614

ڈیوٹی فری شاپرز گروپ کے شریک چیئرمین چک فینی اسّی کی دہائی میں دنیا کے چند ارب پتی افراد میں سے ایک تھے تاہم اسی زمانے میں انہوں نے اپنی پوری دولت اپنی فاو¿نڈیشن اٹلانٹک فلنٹروفیز کو منتقل کردی۔اپنے اثاثوں کو منتقل کرنے سے پہلے چک نے اپنے بچوں کو دولت کی اہمیت سمجھانے کے لیے تعلیمی اداروں سے تعطیلات کے دوران کام کرنے کی عادت ڈالی۔ آج یہ افواہ گرم ہے کہ فینی کے پاس اپنا گھر یا گاڑی تک نہیں اور وہ چاہتا ہے کہ جو آخری چیک وہ لکھے وہ باو¿نس ہوجائے۔

برٹش شیف نیجیلا لاﺅسن٭:

5494072edfeae

لاو¿سن کامیاب شیف کے ساتھ بیسٹ سیلر مصنف اور ٹی وی کی معروف شخصیت بھی ہیں جو شادی سے قبل ہی لکھ پتی بن چکی تھیں۔اگرچہ لاو¿سن امیرانہ پس منظر سے ابھر کر سامنے آئیں تاہم وہ کسی صورت اپنے دونوں بچوں کوو یسا فائدہ نہیں پہنچانا چاہتی اور وہ واضح طور پر کہہ چکی ہیں کہ وہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ اپنے بچوں کے لیے کوئی مالیاتی سیکیورٹی نہ چھوڑیں،ان کے نزدیک جو لوگ روزگار کے لیے تگ و دو نہیں کرتے وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

٭میڈیا ٹائیکون ٹیڈ ٹرنر:

54940366a6c85

ٹیڈ ٹرنر ممتاز ارب پتی ہیں اور وہ اپنی دولت مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کے حامی ہیں، سی این این اور دیگر میڈیا اداروں سے حاصل ہونے والی آمدنی نے ٹیڈ ٹرنر کو اربوں ڈالرز کا مالک بنادیا ہے جس میں سے وہ بڑی رقم مختلف مقاصد کے لیے اقوام متحدہ فاو¿نڈیشن کو دے چکے ہیں۔ٹیڈ کے پانچ بچے ہیں تاہم باپ کے مرنے کے بعد انہیں کچھ زیادہ نہیں ملنے والا اور ٹیڈ ٹرنر کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت غربت کی سرحد پر کھڑے ہیں اور ان کے پاس صرف اتنی ہی رقم ہے جس سے ان کی موت کی صورت میں صرف آخری رسومات کا خرچہ ہی پورا کیا جاسکے گا۔

٭ہیج فنڈ منیجر جان آرنلڈ:

54940361cba06

جان آرنلڈ عمر کی چوتھی دہائی کو ہی عبور کرپائے ہیں مگر گزشتہ برس انہوں نے اپنا ہیج فنڈ بند کرکے چار ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے لی، آرنلڈ اور ان کی اہلیہ لورا نے اپنی باقی زندگی میں یہ دولت اپنے بچوں پر لٹانے کی بجائے اپنی فاو¿نڈیشن کے ذریعے تخلیقی خیالات کی معاونت پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لورا آرنلڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنے بیک گراو¿نڈ اور اپنے تجربات کو دیکھتے ہوئے ہم موروثی دولت پر یقین نہیں رکھتے۔

٭برطانوی موسیقار اینڈریو لوئیڈ ویبر:

5494035e0ddae

کروڑوںڈالرز کے مالک اور نائٹ کا خطاب پانے والے اس تھیٹر موسیقار نے اپنے اثاثے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے خرچ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اینڈریو لوئیڈ نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ہر کوئی میری عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچنا شروع کردیتا ہے، مگر میں اپنے امیر بچوں اور پوتے پوتیوں کے ہجوم کے بارے میں نہیں سوچتا میرا ماننا ہے کہ میری دولت کو آرٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے خرچ ہونا چاہئے۔ ان کے چاروں بچے کا بھی خیال رکھا جائے گا تاہم اینڈریو کی جائیداد کا بڑا حصہ آرٹس پروگرامز کے لیے وقف ہوگا۔

٭ڈائریکٹر و پروڈیوسرز جارج لیوکاس:

5494035fcdd88

جارج لیوکاس نے بل گیٹس اور وارن بفٹ کو جولائی 2010 میں تحریری وعدہ لکھ کر دیا تھا کہ وہ اپنی موت کے وقت اپنے آدھی دولت فلاحی کاموں کے لیے صرف کرے گا۔اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی دولت کا بڑا حصہ تعلیم کی بہتری کے لیے مختص کردی ہے۔چار بچوں کے والد نے اپنے اس وعدے میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ چار ارب ڈالرز سمیت ڈزنی سے لیوکاس فلمز پر ملنے والی آمدنی اس مقصد کے لیے وقف کرے گا۔

٭ٹیکساس آئل و گیس منیجر ٹی بونی پکینز:

54940365b655d

ٹی پکینز نے اپنی زندگی کا آغاز گھروں میںاخبارات ڈالنے سے کیا۔ مسلسل محنت سے اس قابل ہوا کہ اس نے گلف آئل کی ملکیت حاصل کی اور اب وہ ایک اعشاریہ چار ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔اس لیے یہ کوئی حیرت کا باعث نہیں کہ پکینز اپنی دولت مفت میں اپنے بچوں کو دینے کے لیے تیار نہیں اور انہوں نے بھی بل گیٹس کے پاس جمع کرائے گئے اپنے تحریری وعدے میں اپنی آدھی دولت فلاحی کاموں کے لیے صرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ موروثی دولت کے حامی نہیں کیونکہ یہ فائدے کی بجائے نقصان دہ ہوتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…