دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور کھلے دل کے مالک وارن بفٹ نے اپنی زندگی یا مرنے کے بعد اپنی 99 فیصد دولت بانٹنے کا وعدہ کررکھا ہے، انہوں نے اپنے 83 فیصد اثاثے ملینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کو دینے کا اعلان کررکھا ہے۔انہیں مرنے کے بعد بچوں کی بھی زیادہ فکر نہیں کیونکہ گیٹس فاونڈیشن کے نام ایک خط میں وارن بفٹ نے درخواست کی ہے میرے مرنے کے بعد میرے بچوں کو اتنا دے دیا جائے کہ وہ محسوس کرسکیں کہ وہ دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے کچھ کرنا ہی ہوگا ، مگر وہ اتنا بھی نہ ہو کہ ان کے اندر کچھ کرنے کا احساس ہی پیدا نہ ہو۔
٭ای بے کے بانی پیری او مڈائیر:
ای بے کے بانی 31 سال کی عمر میں ہی ارب پتی بن چکے تھے مگر انہوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اپنے تینوں بچوں میں تقسیم کرنے کی بجائے فلاحی کاموں کے لیے دان کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔انہوں نے بل گیٹس اور وارن بفٹ کے پاس ایک تحریری وعدہ 2010 میں جمع کرایا تھا اور مسلسل اپنے ای بے شیئر اومڈائیر نیٹ ان کی فلاحی سرمایہ کاری کی کمپنی کو دے رہے ہیں۔ وہ اور ان کی اہلیہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی دنیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ ڈونر ہیں۔
٭مائیکل بلومبرگ:





















































