جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

رنگین دنیا کے نرالے تہوار

datetime 6  جولائی  2016 |

ذومبی واک:
گزشتہ دہائی سے کچھ مغربی ممالک میں ذومبی یا بھوت واک کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں تمام لوگ بھوتوں،چڑیلوں اور بر روحوں کے کاسٹیوم پہن کر جب شہر کی سڑکوں پر گھومتے ہیں تو اچھے بھلے ہنستا بستا شہر ہولناک اور دہشت ناک نظر آنے لگتا ہے۔زومبی واک کا اہتمام ابتدا میں شمالی امریکا میں ایک فلاحی مہم کے دوران رقم جمع کرنے کے لئے کیا گیا ۔25 اکتوبر 2009 کو  جنوبی ہمپشائر میں سب سے بڑی زومبی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شامل تقریبا5ہزار افراد جب بد روحوں اور ہیبت ناک بھوتوں کا روپ دھارا تو دیکھنے والوں کو خوف نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،تاہم اس کا ایک کار آمد پہلو آسٹریلیا کے ایک دماغی امراض میں علاج کے لئے سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور رقم جمع کرنا تھا۔

سونگا کران واٹر فیسٹیول:

تھائی لینڈ کے باشندے نئے سال کا آغاز اپریل سے کرتے ہیں اور ایک گرم ترین دن منتخب کرکے وہ پانی کے ساتھ اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور ایسا کرنے کے لئے وہ ایک دوسرے پر بالٹیوں، ٹب،واٹر گنز ،اور پیالوں کے ساتھ  خوب پانی پھینک کر لطف اٹھاتے ہیں۔

پنگسی:

قندیلوں کا تہوار: فروری کے مہینے میں چین کے باشندے اپنی اپنی خواہشات ایک روشن لیمپ(قندیل) کے ساتھ باندھ کر فضا میں  اڑاتے ہیں۔جب ہزاروں کی تعداد میں آسمان پر  روشن قندیلیں محو پرواز ہوتی ہیں تو دیکھنے والے اس کے سحر سے مہبوت ہو جاتے ہیں۔

لاتو:

اسپین کے رہائشی اگست کے مہینے میں  لاتو کا تہوار مناتے ہیں،لاتو کا لفظ ٹماٹر سے ماخوذ ہے  اس پورے تہوار کا مقصد ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینک کر لطف اندوز ہونا ہے۔اس پورے تہوار کے دوران اسپین کی سڑکیں ٹماٹروں سے سرخ ہوجاتی ہیں۔

پشکر کا میلہ:

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے پشکر میں پر سال نومبر میں اونٹوں کا میلہ لگتا ہے جس میں ملک بھر سے افراد شامل ہوتے ہیں، شرکا کے لئے  موسیقی، روایتی لباس اور کھانوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔سیکڑوں کی تعداد میں سیاح اس تہوار میں شریک ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…