جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلسل 5برس دنیا کی طاقتوررہنے والی خاتون کی 5خصوصیات

datetime 6  جولائی  2016 |

انجیلا مسلسل مصروف رہنے کے باوجود بھی نہ تو تھکتی ہیں اور نہ ہی وہ ان مصروفیات کی وجہ سے کسی بھی قسم کی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتی ہیں۔ رواں برس فروری میں ہی ان کے معمولات دیکھ لیجیئے۔ وہ پہلے تویوکرینی بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے کیو گئیں پھر عراقی وزیراعظم سے مذاکرات کیلئے برلن آئیں۔ سیکیورٹی کانفرنس کے لئے میونخ کا رخ کیا پھر صدر اوباما سے ملاقات کیلئے واشنگٹن کا رخ کرلیا۔ اسی دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملتی رہیں۔اسی دوران وہ وقت نکال کے سابق جرمن صدر کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوئیں تھیں۔ ان کی یہ تمام سرگرمیاں صرف سات دن کے بیچ کی ہیں جس سے بخوبی انکے مضبوط اعصاب کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
رواں برس نومبر میں انجیلا مرکل کو چانسلر کا دفتر سنبھالے دس برس ہوجائیں گے۔ ان دس برسوں میں انہوں نے جرمنی کو یورپ کے ’’مرد بیمار‘‘ سے ایک مضبوط معیشت میں تبدیل کردیا ہے۔ انجیلا مرکل جس وقت اقتدار میں آئیں اس وقت امریکہ صدر بش، برطانیہ میں ٹونی بلیئر اور اٹلی برلوسکنی جیسی سیاسی قدر آور شخصیات اقتدار میں موجود تھیں ۔ انہوں نے ان کو اپنے عہدوں سے علیحدہ ہوتے اور پھر منظر سے غائب ہوتے دیکھا تاہم امید ہے کہ مرکل کے معاملے میں ایسا نہ ہوگا۔ امید ہے کہ وہ جرمن چانسلر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یا پھر یورپی صدر کا عہدہ سنبھال لیں گی۔ مرکل کے اس دس سالہ دور اقتدار میں جرمنی میں بیروزگاری کی شرح گیارہ فیصد سے گھٹ کے صرف پانچ فیصد رہ گئی ہے جبکہ یورپی معاشی بحران نے جرمنی کو مزید مضبوط معاشی ریاست کے طور پر پیش کیا ہے۔
اینجلا مرکل کی ایک اور خوبی ان کی شخصیت میں عجز و انکساری ہے۔ دنیا میں طاقتور ترین کہلانے والی یہ عورت سٹور سے گھریلو سودا سلف خریدنے اور پھر لائن میں لگ کے اس کی قیمت اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی ہے۔ دنیا کے منظر نامے پر وہ پوٹن جیسے ماچو مین کو سیدھا کرنے کا ہنر جانتی ہیں لیکن گھریلو زندگی میں وہ ایک محبت کرنے والی بیوی ہیں جو اپنے شوہر پروفیسر جوشیم کیلئے مزیدار کھانے بنانے میں طاق ہے۔ پروفیسر اپنی اہلیہ کی تقریب حلف برداری میں بھی شامل نہ ہوئے کہ شہرت سے انہیں الرجی ہے اور ٹی وی پر تقریب دیکھنے کو ترجیح دی لیکن انجیلا ان کیلئے ان کا پسندیدہ آلو کا سوپ اور آلو بخارے کا کیک بنانا نہیں بھولتی ہیں۔
فٹبال جرمنی کی عوام کی رگ رگ میں بسی ہے اور اینجلا بھی اپنی عوام کے اس پسندیدہ کھیل کو اپنا کھیل سمجھتی ہیں۔ گزشتہ برس جب جرمنی نے فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کیا تو کھلاڑیوں نے متعدد ایسی سیلفیز پوسٹ کی تھیں جن میں انجیلا ان کے ہمراہ خوشیاں مناتی دیکھی جارہی تھیں حتیٰ کہ کچھ فٹبالرز انکے پکے دوست بھی ہیں۔ دی گارجیئن کے مطابق یہ پانچ خصوصیات انجیلا کے اس اعزاز کو پانے کی اصل وجوہات کو جاننے کیلئے کافی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…